دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا پہلا نمبر برقرار

صبح ہو یا شام۔ چوبیس گھنٹے چار سو زہر آلود سموگ نے شہر کی فضاء میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا پہلا نمبر برقرار۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست ،،،، ائیرکوالٹی انڈیکس پانچ سو ایک پر پہنچ گیا

لائور جسے باغات کا شہر کہا جاتا ہے آجکل فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ صبح ہو یا شام۔ چوبیس گھنٹے چار سو زہر آلود سموگ نے شہر کی فضاء میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں

سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں کی جلن سے دوچار شہری کہتے ہیں کہ انسان خود ،، اسموگ کے پھیلاؤ

کا باعث ہے ،، ہمیں اپنے معاملات بہتر بنانے ہوں گے
محمد احسان۔ شہری ،، (ہم اس کے ذمہ دار خود ہیں اسموگ تو بڑھتی جارہی ہے)

لاہور کے آلودہ تری علاقوں میں گلبرگ چھ سو چالیس،، ٹاؤن شپ پانچ سو تراسی اور ماڈل ٹاؤن پانچ سو بہتر انڈیکس کی ساتھ سرفہرست ہیں۔ شہریوں نے محکموں کے ساتھ انفرادی طور پر بھی اسموگ پر قابو پانے پر زور دیا
قاسم علی۔ اکرام خان (محکموں کے ساتھ ہم خود بھی خیال کریں کہُاسموگ کیوں پیدا ہوتی ہے)

ائرکوالٹی انڈیکس جانچنے کے عالمی اداروں کے مطابق ایک سو اکاون سے دو سو درجے تک انڈیکس آلودہ اور مضر صحت ہے۔

دو سو ایک سے تین سو درجے تک فضا کا انڈیکس ،، مضر صحت آلودگی ظاہر کرتا ہے۔ ۔

 

About The Author