نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گوجرانوالہ کا شہری، جیل میں پڑھ لکھ کر وکیل بن گیا

بے گناہ ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت ختم کر کے رہا کر دیا

علم کی جستجو ہو تو،، وسائل کی کمی،، رکاوٹ نہیں بنتی،، قتل کے جھوٹے الزام میں قید

گوجرانوالہ کا شہری، جیل میں پڑھ لکھ کر وکیل بن گیا، رائے ایاز نے آٹھ سالہ قید کے دوران

گریجویشن کی،، جرنلزم اور پولیٹیکل سائنس میں ایم اے بھی کیا۔ بے گناہ ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت ختم کر کے رہا کر دیا

عدالتی راہداریوں میں سائلین کی داد رسی کرتے ،، رائے ایاز ،،، نے ،، خود بھی قتل کے جھوٹے الزام میں آٹھ سال قید کاٹی

دو ہزار بارہ میں رائے ایاز کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت ہوئی۔ اپیل پر ہائیکورٹ نے سزائے موت عمر قید میں تبدیل کی۔ سپریم کورٹ نے بے گناہ ہونے پر سزا کالعدم کر دی

دوران اسیری ،، جیل کے تاریک سیل میں ،، رائے ایاز نے علم کی شمع جلائے رکھی۔ قید میں ہی ،، گریجویشن کی۔

صحافت اور پولیٹیکل سائنسز میں ماسٹرز کیا۔ بعد میں قانون کی تعلیم حاصل کر کے وکیل بن گیا
ایڈوکیٹ رائے محمد ایاز،،،،،(میں نے تعلیم حاصل کرنے کےلیے دن رات محنت کی،، یہ سزا میرے لیے خود کو پہنچاننے کا باعث بنی)

رائے ایاز آج کل سیشن کورٹ میں وکالت کی پریکٹس کر رہا ہے۔ زیادہ تر مفاد عامہ اور قیدیوں کی فلاح کے کیسز پر کام کرتا ہے۔

فراموش اور پسے ہوئے طبقے کی داد رسی کو اپنا مشن کہتا ہے

ایڈوکیٹ رائے ایاز،،،،، غریب افراد کے کیسسز مفت لڑتا ہوں، دیت سمیت جھوٹے موٹے جرمانوں میں سزا

پانے والے قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرتا ہوں

نوجوان وکیل کا خیال ہے کہ حکومت قیدیوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنائے تو معاشرے میں سدھار آسکتا ہے
پی ٹی سی

جیل میں قید گجرانوالہ کے محمد ایاز نے تعلیم حاصل کر کے ثابت کیا کہ ،،، جذبہ اور جنون پرواز کی

صلاحیت رکھتا ہو تو ،، قید خانے کی دیواریں ارادے کمزور نہیں کر سکتیں

About The Author