پنجاب ترقی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست،کوئی شہراورقصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں
رہے گا:عثمان بزدار
مظفر گڑھ سمیت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صحت اورتعلیم کی معیاری سہولتیں دینے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں
وزیراعلیٰ کا مظفرگڑھ میں لیڈیز پارک میں سہولتیں بہتر بنانے اور دریائے چناب کے قریب تفریحی پارک کی بحالی کا حکم
اپوزیشن کے پاس عوامی ایجنڈا ہے نہ کوئی حکمت عملی، پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی
عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے،پی ڈی ایم جلسوں کا شوق پورا کر لے،
حکومت مدت پوری کرے گی
وزیراعلیٰ سے مظفرگڑھ میں ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقات،شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں
پر حل کرنے کی یقین دہانی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب ترقی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے۔
پنجاب کاکوئی شہراورقصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
پنجاب میں گزشتہ 3 برس کے دوران جتنے ترقیاتی کام ہوئے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری اورشفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
مظفر گڑھ سمیت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صحت اورتعلیم کی معیاری سہولتیں دینے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی عوامی ایجنڈا ہے اور نہ کوئی حکمت عملی۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔
اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔
اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔پی ڈی ایم جلسوں کا شوق پورا کر لے،
حکومت مدت پوری کرے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار مظفرگڑھ میں ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔
ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے شہر کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں لیڈیز پارک میں سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی اور دریائے چناب کے قریب تفریحی پارک کی بحالی کا حکم دیا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایم پی اے رضا حسین بخاری کی رہائش گاہ سیت پور شیخانی،مظفرگڑھ آمد،والد کے انتقال پر اظہار تعزیت،فاتحہ خوانی
لاہور15 نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج مظفرگڑھ کے علاقے سیت پور شیخانی میں رکن پنجاب اسمبلی مخدوم رضاحسین بخاری کی رہائش گاہ پر گئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مخدوم رضاحسین بخاری کے والد مخدوم الطاف حسین بخاری کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مخدوم رضا حسین بخاری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مخدوم رضا حسین بخاری سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والد سایہ دار شجر کی مانند ہوتے ہیں۔
والد کی محبت اور شفقت کی مٹھاس سے محرومی کا احساس زندگی بھر رہتا ہے۔
والد صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ سچے، صادق اور شفیق جذبے کا نام ہے۔والد کا دنیا سے چلے جانا ناقابل تلافی نقصان ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک، صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک
رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام
لاہور15 نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے برداشت اور رواداری کے فروغ کے
عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔
کثیرالجہتی عوامل کے باعث بدقسمتی سے معاشرے میں عدم برداشت بڑھ رہا ہے اور آج معاشرہ برداشت اور رواداری کے رویوں کا متلاشی ہے۔
عدم برداشت کے باعث انتہاپسندی کا رجحان بڑھتا ہے۔ انتہاپسندی کے سدباب کیلئے برداشت اور رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ منفی رویوں سے نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے تباہی کی طرف جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے سدباب کیلئے مثبت سوچ اور بہترین طرز عمل اپنانا ہوگا اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روش اختیار کرنا ہوگی۔
برداشت اور رواداری کے رویوں کو فروغ دے کر معاشرے کا بگاڑ درست کیا جا سکتا ہے۔
معاشرے کے ہر طبقے کو برداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں ا پنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کاا عادہ کرتے ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کھرڑیانوالہ سے فیکٹری مالک کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس، آرپی او فیصل آباد
سے رپورٹ طلب، مغوی کی بحفاظت بازیابی و ملزمان کی گرفتاری کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ سے تاوان کیلئے
فیکٹری مالک کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیکٹری مالک کی بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ
اغواء میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
"ڈیرہ غازیخان کھلی کچہری”
روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔
ڈی پی او محمد علی وسیم نے آۓ ہوۓ ساٸلین کے براہ راست مساٸل سنے۔
جہاں پر محتلف ساٸلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوۓ۔
جس میں ساٸلین نے ڈی پی او کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام ساٸیلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کۓ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی اور خسرہ،روبیلا مہم بارے جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد علی بدھ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے لاروا کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،گھروں،دکانوں،ورکشاپس،فیکٹریوں اور سٹرکوں پر کھڑے پانی کی
نکاسی کو یقینی بنایا جائے،خصوصا رات کے وقت گھروں کے دروازوں،روشن دانوں،کھڑکیوں کو بند رکھا جائے تاکہ مچھر کمروں میں داخل نہ ہو سکے،جن جگہوں سے ڈینگی لاروا ملے وہاں سرویلنس کیلئے
اضافی عملہ تعینات کیا جائے۔ قیصر عباس رند نے کہا کہ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کیلئے والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں،اس مقصد کیلئے انجیکشن لگانے کیلئے ٹیمیں گھروں کے
علاؤہ مختص مراکز پر موجود ہیں،کوشش کی جائے کہ ہمارا کوئی بچہ ان حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہ رہے۔انہوں نے ہیلتھ افسران سے کہا کہ
خسرہ روبیلا مہم کا ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی خدمات حاصل کی جائیں.
افسران خود بھی فیلڈ میں جائیں،مانیٹرنگ ٹیموں کو متحرک کریں۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ
خسرہ روبیلا مہم کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں اور ہم جلد ہی یہ ٹارگٹ حاصل کرلیں گے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب تنویر ا قبال تبسم نے دیہی مرکز صحت شادن لنڈ ڈیرہ غازیخان کا اچانک دورہ کیا. بدانتظامی اور ناقص کارکردگی پر ڈاکٹر وجاہت کو انچارج کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ڈاکٹر عارش کو انچارج مرکز صحت بنانے کے احکامات جاری کردیئے.
سیکریٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے دیہی مرکز صحت شادن لنڈ ضلع ڈیرہ غازیخان کے اچانک دورہ
کے دوران ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات، گراسی پلاٹوں کی دیکھ بھال نہ ہونے،مرکز صحت کی حدود میں آوارہ کتوں کی موجودگی اور سروس ڈیلیوری کی غیر تسلی بخش صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انچارج دیہی مرکز ِ صحت شادن لنڈ ڈاکٹر وجاہت کو فوری طور پرعہدے سے ہٹادیا۔
انہوں نے مراکز صحت کے معائنہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر عتیق الرحمن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ
ضلع بھر کے مراکز صحت کی سروس ڈیلیوری کو موثر بنانے کے لیے دورے کیے جائیں اور لوگوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے جس میں نااہل، غیر ذمہ دار اور سست لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ
ہسپتالوں کی عمارات اور دیگر وسائل عوام کی امانت ہیں انہیں ایمانداری کے ساتھ لوگوں کی بھلائی کے لیے استعمال کیا جائے اور ان کی بہترین دیکھ بھال جاری رکھی جائے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وفاقی وزرات مذہبی امور حکومت پاکستان کے زیر اہتمام حفظ و قرآت کے مقابلہ جات ضلعی سطح پر منتخب میزبان ادارہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون میں منعقد ہوئے۔
ان مقابلہ جات کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج برائے خواتین بشریٰ بی بی اور وائس پرنسپل شاہدہ طارق نے کی۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض مسز ناصرہ پروین،ججز کے فرائض نسیم بی بی،احمد رضا،حرا خان، زینب خان نے انجام دئیے۔
حفظ و قرآت کیٹیگری فائیو کے مقابلے میں عمارہ صدیق نے پہلی، سیدہ حفضہ نے دوسری اور آسیہ کوثر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
حسن قرآت کیٹیگری نہم کے مقابلے میں امیت الاحنان نے پہلی،ایمان رؤف نے دوسری اور عمارہ صدیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل بشریٰ بی بی نے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دی اور کہا ایسے مقابلے طالبات کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتے ہیں،انہیں جاری رکھا جائے گا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پنجاب شاہد حنیف اور ڈی آئی جی پیٹرولنگ پنجاب ریاض نذیر گاڑا کے احکامات اور ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان ریجن ہما نصیب کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے
انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع مظفرگڑھ کے کمپری ہینسو بوائز ہائی سکول میں سیمینار کا انعقاد کیا
جس میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر، پرنسپل سکول اور اساتذہ کرام کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی. محمود الحسن گجر نے طلباء اور اساتذہ کرام کو سموگ اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں
حکومتی احتیاطی تدابیر کے بارے میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ سموگ کی بڑی وجہ فضائی آلودگی ہے لہذا اس آلودگی سے بچنے کے لیے غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اگر باہر نکلنا انتہائی ضروری ہے
تو ماسک و چشمے کا استعمال کریں اور سفر سے واپسی پر اپنے ہاتھوں اور آنکھوں کو اچھی طرح پانی سے دھوئیں سموگ کی صورت میں اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں انہوں نے کہا کہ
کاشتکار حضرات احتیاط کریں اور فصلوں کی باقیات جلانے سے اجتناب کریں ان سے اٹھنے والا دھواں انسانی زندگی، باغات اور سبزیات پر منفی اثرات چھوڑتا ہے
اور حادثات کا بھی سبب بنتا ہے انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ سموگ و دھند کی صورت میں اپنی گاڑی کی رفتار آہستہ اور اگلی گاڑی سے فاصلہ مناسب رکھیں
اوورٹیکنگ سے مکمل اجتناب کریں اور وقفے وقفے سے اپنی گاڑی کی ونڈ سکرین کو صاف کرتے رہنا چاہیے اس موقع پر سموگ اور دھند سے بچاؤ بارے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے وژن کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں بھی فن و ثقافت کے فروغ کے لئے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021-22 کا آغاز کردیا گیا ہے
اس سلسلے میں افتتاحی تقریب گزشتہ روز راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ھوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو تھے۔
ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈی جی خان سلیم قیصر کے مطابق امسال پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام22- 2021 میں کل 6 کیٹگریز موسیقی(ملی نغمے’صوفیانہ کلام’ثقافتی
گیت)’فائن آرٹس(مصوری)’تخلیقی ادب(شاعری’نثر نگاری)’دستکاری’ثقافتی رقص(گروپ میں) اور تھیٹر منتخب کیے گئے ہیں۔
مقابلے کے لئے عمر کی حد 16 سے 40 سال مقررکی گئی ہے ماسوائے ثقافتی رقص کے جس میں عمر کی کوئی حد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے پہلے ضلعی پھر ڈویژنل اور آخر میں صوبائی سطح پر منعقد ھونگے۔
صوبائی سطح پرہر کیٹیگری میں اول انعام 2 لاکھ روپے’دوسرا انعام ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ تیسرا انعام ایک لاکھ روپے ہوگا۔ضلعی اور ڈویژنل سطح پر ھر ایک کیٹگری میں پہلی تین پوزیشنز پر نقد انعامات دیئے جائیں گے۔
ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے کہا کہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوھر دکھانے کے لیے نوجوان زیادہ سے زیادہ ان مقابلوں میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
مقابلے میں شرکت کے لیے رجسٹریشن فارم www.pac.gop.pk سے ڈاؤن لوڈ یا آرٹس کونسل سے حاصل کیے جا سکتے ہیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مظفرگڑھ
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے570لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔۔۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزکی خفیہ اطلاع پرجھنگ روڈ،اڈاجوانامظفرگڑھ میں ناکہ لگا کر کارروائی۔۔
دودھ کو لیکٹو سکین مشین کی مدد سے چیک کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
دودھ بردار 16 گاڑیوں میں 2245 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔رفاقت علی نسوآنہ
ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹی دودھ علی پورسے مظفرگڑھ اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔رفاقت علی نسوآنہ
پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کو ٹف ٹائم دیے ہوئے ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کو پنجاب فوڈ اتھارٹی بے نقاب کرتی رہے گی۔رفاقت علی نسوآنہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مظفرگڑھ
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے570لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیاہے۔
کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزکی خفیہ اطلاع پرجھنگ روڈ،اڈاجوانامظفرگڑھ میں ناکہ لگا کرکی گئی۔
ملاوٹی دودھ کو لیکٹو سکین مشین کی مدد سے چیک کیا تھا۔
دودھ بردار 16 گاڑیوں میں 2245 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے570لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیاہے۔
کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزکی خفیہ اطلاع پرجھنگ روڈ،اڈاجوانامظفرگڑھ میں ناکہ لگا کرکی گئی۔ملاوٹی دودھ کو لیکٹو سکین مشین کی مدد سے چیک کیا تھا۔
دودھ بردار 16 گاڑیوں میں 2245 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔
اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہےکہ
ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ کوموقع پر تلف کر دیا گیا۔ملاوٹی دودھ علی پورسے مظفرگڑھ اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کو ٹف ٹائم دیے ہوئے ہے۔پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کو پنجاب فوڈ اتھارٹی بے نقاب کرتی رہے گی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف یکساں کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔
ملک کولیکشن سنٹر،سنیکس یونٹ،ڈرنک کارنر،سویٹس اینڈ بیکرز، کریانہ سٹورزسمیت206فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 1لاکھ66ہزارروپے کے جرمانے عائد، 119 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان16 نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے570لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیاہے۔کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزکی خفیہ اطلاع پرجھنگ روڈ،اڈاجوانامظفرگڑھ میں ناکہ لگا کرکی گئی۔
ملاوٹی دودھ کو لیکٹو سکین مشین کی مدد سے چیک کیا تھا۔دودھ بردار 16 گاڑیوں میں 2245 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔
اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہےکہ ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ کوموقع پر تلف کر دیا گیا۔ملاوٹی دودھ علی پورسے مظفرگڑھ اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کو ٹف ٹائم دیے ہوئے ہے۔پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کو پنجاب فوڈ اتھارٹی بے نقاب کرتی رہے گی۔
اسی طرح لیہ میں بھی ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی کے دوران 40 لٹر ملاوٹی دودھ،12 کلو کریم کو موقع پر تلف کرتے ہوئے 11 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا
اس کے ساتھ ہی راجن پور میں 100 لٹر دودھ،5 کلو ایکسپائرڈ برفی ،12 کلو مصالحہ جات اور 15 کلو پیکنگ ریل کو موقع پر تلف کردیا گیا۔
اسی طرح سے بہاولپور ڈویژن میں بھی بہاولپور میں ریستوران کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں کریانہ سٹور کو 10،10 ہزار روپے کے یکساں جرمانے غیر معیاری اشیاء کے پائے جانے پر کئے گئے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور 400 بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیر مکمل ہونے سے خطہ کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات ان کی دہلیز پر ہی میسر ہوں گی۔
یہ باتیں انہوں نے آج ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان، سردار فتح محمد بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور مدراینڈ چائلڈ بلاک ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرنے کے موقع پر کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر بنیادی اور دیہی مراکز صحت کے ٹیچنگ اسپتالوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کی تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ
لوگوں کو صحت عامہ کی تمام سہولیات ایک ہی جگہ پر میسر ہوں اور انہیں مختلف اسپتالوں کے دھکے نہ کھانے پڑیں۔
انہوں نے پرنسپل غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کونسل کے قیام کے لیے ورکنگ پلان بنایا جائے تاکہ
روزمرہ کے اور دیگر ایمرجنسی نوعیت کے معاملات کو اسپتال میں ہی فوری طور پر نمٹایا جا سکے۔ مزید یہ کہ سنئیر ڈاکٹر صاحبان سے مذاکرات کیے جائیں اور انہیں اسپتال میں ہی پرائیویٹ مریضوں کو کنسلٹنسی دینے کے لیے قائل کیا جائے۔
انہوں نے سردار فتح محمد بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور ٹیچنگ اسپتال میں 400 بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران ہدایات دیں کہ تعمیراتی منصوبوں کو
مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار کو بڑھایا جائے مگر اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ کام اور استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہو۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ سکولوں میں طلبا وطالبات کو قرآن پاک کی ناظرہ و باترجمہ تعلیم حکومت کا احسن اقدام ہے،ہمارے بچے قرآن پاک کی روشن تعلیم حاصل کرکے مثالی معاشرے کے قیام کا باعث بنیں گے
ضلع کے تعلیمی افسران منظم حکمت عملی کے تحت اداروں میں قرآن پاک کی تدریس کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قرآن پاک کی تدریس بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم،ڈی ای او نصراللہ خان، سیکرٹری تعلیمی بورڈ محمد بلال شاہین سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ قرآن پاک کی تدریس کیلئے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران،تمام اداروں کے سربراہوں اوراساتذہ کو حکومتی ہدایات کا پابند بنایا جائے،
ہر جماعت کیلئے مجوزہ پاروں کی روزانہ کی بنیاد پر تدریس کو یقینی بنایا جائے،تدریس کی اعلی سطح پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔
اس سلسلہ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔قرآن پاک کی تعلیم نصابی تعلیم سے پہلے مکمل کر لی جائے اور اس کے لئے وقت ٹائم ٹیبل شیڈول پر آویزاں کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات میں قرآن پاک کی تعلیم کے نمبرز بھی رکھے گئے ہیں جو طلبا وطالبات کو دئیے جائیں گے
تمام تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تدریس کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں کھاد مافیا کے خلاف کارروائی میں دو گودام سربمہر،یوریا کی 1438 بوریاں ضبط اور دو لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک کلیم کوریہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن کے ہمراہ کھاد کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے
خلاف کارروائی کرتے ہوئے چورہٹہ میں کھلول زرعی سروس اور پل ڈاٹ پر گیلانی ٹریڈرز اور گوداموں کو سیل کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا
اسی طرح ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے حسنین ٹریڈرز سے یوریا کھاد کی 1138 اور چوک چورہٹہ میں خلیل لاشاری کی دکان سے 300 بوریاں برآمد کرکے قانونی کارروائی کی۔
ملک کلیم کوریہ نے بتایا کہ نرخ نامے اور پرائس چیکنگ کے دوران چوک سلیم آباد میں کھاد کے دو ڈیلروں کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال اور ماہرین کی سفارشات پر عملدرآمد سے گندم کی پیداوار میں فی ایکڑ اضافہ کیا جاسکتا ہے.
یہ بات وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے گندم آگاؤ مہم کے تحت پیغام میں کہی. فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے کہا کہ
حکومتی ہدایات کے مطابق آٹھ روزہ زیادہ گندم اگاؤ مہم شروع کی گئی ہے
جس میں غازی یونیورسٹی زراعت فیکلٹی کے طلباء و طالبات محکمہ زراعت کے اشتراک سے ڈویژن کے مختلف دیہاتوں میں کسانوں کی دہلیز پر جدید سفارشات کے ساتھ
روشناس کروا رہے ہیں اور گندم کی زیادہ پیداوار کے لیے جدید زرعی مشینری و آلات،
کھاد بیج کے متوازن اور بہتر استعمال کے ساتھ کسانوں، زمینداروں میں آگاہی و معلوماتی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں خسرہ روبیلا اور پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی اور ضلع میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے 1259792 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
ضلع میں تعلیم،صحت اور ای پی آئی مراکز سمیت گھر گھر کیلئے 946 ٹیمیں کام کررہی ہیں جن کی سکیورٹی اور نگرانی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عتیق الرحمن نے ٹیموں کو چیک کرنے کے موقع پر بتایا کہ ٹیموں کو روزانہ 105009 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے روبیلا کیلئے پہلی مرتبہ ویکسین متعارف کرائی ہے اور روبیلا کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ ملک کی طویل ترین حفاظتی مہم ہوگی۔
والدین بچوں کو تین مہلک بیماریوں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین ضرور لگوائیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالرحمن محمدعارف نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.
اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30چوہدری عابد حسین میو،سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس یاسر اعجاز ،محمد علی اور میڈیکل آفیسر محمد ایوب بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے مسائل پوچھے.
انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی زیر نگرانی سموگ و دھند سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم جاری ہے.
انچارج ایجوکیشن ونگ ذیشان احمد نے مقامی ویگن و بس اسٹینڈ پر سموگ آگاہی مہم کے تحت ڈرائیورزکو لیکچر دیا انہوں نے کہاکہ
ھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی مینٹینینس کرائی جائے مسافر ماسک کا استعمال کریں
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ا س موقع پر سموگ سے احتیاط بارے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ کیلئے51چارج نرسوں کی بھرتی کیلئے انٹرویو کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،
بھرتی کے عمل کو شفاف ترین بنایا گیا ہے،تمام بھرتی میرٹ پرہوگی۔
انہوں نے یہ بات واک ان انٹرویو کے موقع پر امیدوار نرسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی،سی ای او ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈاکٹر اطہر سکھانی اور دیگربھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے انٹرویو کے لئے آنیوالی نرسوں سے کہا کہ وہ کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوں،کسی کو پیسے نہ دیں،سفارش کا سہارا نہ لیں،ٹی ایچ کیو تونسہ ہسپتال کیلئے صرف میرٹ پر آنے والے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا،
میرٹ کے شفاف طریقہ کار کے تحت صرف اہل امیدواروں کی ہی سلیکشن ہوگی،مطلوبہ طریقہ کے تحت ہر امیدوار انٹرویو میں اپنے حاصل کردہ نمبرز کو جانچ سکے گی،
انہوں نے کہا کہ جب تک اہل امیدواروں کی بھرتی مکمل نہیں ہوتی انٹرویو کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،
امیدوار اپنے کوائف مکمل کریں،ہم تونسہ میں کام کرنے پر راضی نرسوں کو ترجیح دیں گے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے امیدواروں کو ان کے زیرالتوا نرسنگ رزلٹ کارڈ اور نرسنگ رجسٹریشن کی جلد دستیابی کی بھی یقین دہانی کرائی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ سکولوں میں طلبا وطالبات کو قرآن پاک کی ناظرہ و باترجمہ تعلیم حکومت کا احسن اقدام ہے،
ہمارے بچے قرآن پاک کی روشن تعلیم حاصل کرکے مثالی معاشرے کے قیام کا باعث بنیں گے،ضلع کے تعلیمی افسران منظم حکمت عملی کے تحت اداروں میں قرآن پاک کی تدریس کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قرآن پاک کی تدریس بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم،ڈی ای او نصراللہ خان، سیکرٹری تعلیمی بورڈ محمد بلال شاہین سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ قرآن پاک کی تدریس کیلئے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران،تمام اداروں کے سربراہوں اوراساتذہ کو حکومتی ہدایات کا پابند بنایا جائے
ہر جماعت کیلئے مجوزہ پاروں کی روزانہ کی بنیاد پر تدریس کو یقینی بنایا جائے،تدریس کی اعلی سطح پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔
اس سلسلہ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔قرآن پاک کی تعلیم نصابی تعلیم سے پہلے مکمل کر لی جائے اور اس کے لئے وقت ٹائم ٹیبل شیڈول پر آویزاں کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات میں قرآن پاک کی تعلیم کے نمبرز بھی رکھے گئے ہیں
جو طلبا وطالبات کو دئیے جائیں گے،تمام تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تدریس کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں کھاد مافیا کے خلاف کارروائی میں دو گودام سربمہر،یوریا کی 1438 بوریاں ضبط اور دو لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک کلیم کوریہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن کے ہمراہ کھاد کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے
چورہٹہ میں کھلول زرعی سروس اور پل ڈاٹ پر گیلانی ٹریڈرز اور گوداموں کو سیل کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا
اسی طرح ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے حسنین ٹریڈرز سے یوریا کھاد کی 1138 اور چوک چورہٹہ میں خلیل لاشاری کی دکان سے 300 بوریاں برآمد کرکے قانونی کارروائی کی۔
ملک کلیم کوریہ نے بتایا کہ نرخ نامے اور پرائس چیکنگ کے دوران چوک سلیم آباد میں کھاد کے دو ڈیلروں کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال اور ماہرین کی سفارشات پر عملدرآمد سے گندم کی پیداوار میں فی ایکڑ اضافہ کیا جاسکتا ہے.
یہ بات وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے گندم آگاؤ مہم کے تحت پیغام میں کہی. فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے کہا کہ
حکومتی ہدایات کے مطابق آٹھ روزہ زیادہ گندم اگاؤ مہم شروع کی گئی ہے جس میں غازی یونیورسٹی زراعت فیکلٹی کے طلباء و طالبات محکمہ زراعت کے اشتراک سے ڈویژن کے مختلف دیہاتوں
میں کسانوں کی دہلیز پر جدید سفارشات کے ساتھ
روشناس کروا رہے ہیں اور گندم کی زیادہ پیداوار کے لیے جدید زرعی مشینری و آلات، کھاد بیج کے متوازن اور بہتر استعمال کے ساتھ کسانوں، زمینداروں میں آگاہی و معلوماتی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں خسرہ روبیلا اور پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی اور ضلع میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے 1259792 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
ضلع میں تعلیم،صحت اور ای پی آئی مراکز سمیت گھر گھر کیلئے 946 ٹیمیں کام کررہی ہیں جن کی سکیورٹی اور نگرانی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عتیق الرحمن نے ٹیموں کو چیک کرنے کے موقع پر بتایا کہ ٹیموں کو روزانہ 105009 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے روبیلا کیلئے پہلی مرتبہ ویکسین متعارف کرائی ہے اور روبیلا کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ ملک کی طویل ترین حفاظتی مہم ہوگی۔والدین بچوں کو تین مہلک بیماریوں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین ضرور لگوائیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالرحمن محمدعارف نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.
اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30چوہدری عابد حسین میو،سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس یاسر اعجاز ،محمد علی اور میڈیکل آفیسر محمد ایوب بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا
اور قیدیوں سے مسائل پوچھے. انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی زیر نگرانی سموگ و دھند سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم جاری ہے.
انچارج ایجوکیشن ونگ ذیشان احمد نے مقامی ویگن و بس اسٹینڈ پر سموگ آگاہی مہم کے تحت ڈرائیورزکو لیکچر دیا انہوں نے کہاکہ
ھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی مینٹینینس کرائی جائے مسافر ماسک کا استعمال کریں
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا
ا س موقع پر سموگ سے احتیاط بارے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ کیلئے51چارج نرسوں کی بھرتی کیلئے انٹرویو کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،
بھرتی کے عمل کو شفاف ترین بنایا گیا ہے،تمام بھرتی میرٹ پرہوگی۔
انہوں نے یہ بات واک ان انٹرویو کے موقع پر امیدوار نرسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی،سی ای او ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈاکٹر اطہر سکھانی اور دیگربھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے انٹرویو کے لئے آنیوالی نرسوں سے کہا کہ وہ کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوں،
کسی کو پیسے نہ دیں،سفارش کا سہارا نہ لیں،ٹی ایچ کیو تونسہ ہسپتال کیلئے صرف میرٹ پر آنے والے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا،
میرٹ کے شفاف طریقہ کار کے تحت صرف اہل امیدواروں کی ہی سلیکشن ہوگی،مطلوبہ طریقہ کے تحت ہر امیدوار انٹرویو میں اپنے حاصل کردہ نمبرز کو جانچ سکے گی،
انہوں نے کہا کہ جب تک اہل امیدواروں کی بھرتی مکمل نہیں ہوتی انٹرویو کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،امیدوار اپنے کوائف مکمل کریں،
ہم تونسہ میں کام کرنے پر راضی نرسوں کو ترجیح دیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے امیدواروں کو ان کے زیرالتوا نرسنگ رزلٹ کارڈ اور نرسنگ رجسٹریشن کی جلد دستیابی کی بھی یقین دہانی کرائی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف شکنجہ تیار۔ڈرنک کارنر،سویٹس اینڈ بیکرز، کریانہ اور ملک شاپس سمیت 171فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری
اور فروخت پر 87 ہزار5 سو روپے کے جرمانے عائد، 112 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 15 نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے171فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک میں ملاوٹ، جعلسازی اور ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو87 ہزار 5سوروپے کے جرمانے عائد
جبکہ 112 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں خوراک میں ملاوٹ کرنے پر 16 ہزار، رحیم یار خان میں 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ ڈی جی خان میں ملک شاپ،ڈرنک کارنر اور تلی شاپ پر غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر15 ہزار روپے جبکہ کیہ میں کھلے مصالحہ جات فروخت کرنے پر کریانہ سٹور،
دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر ملک شاپ اور خوراک کی تیاری میں صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر 5 ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے۔
اسی طرح مظفر گڑھ میں ملک شاپ، کریانہ سٹور ایکسپائرد اور ملاوٹی اشیاء رکھنے پر16ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
پولیس اہلکاران کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد
ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان، ڈولفن فورس, ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شرکت۔
ڈی ایس پی بخت نصر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو.
ڈیرہ غازیخان: تمام افسران و ملازمان اپنے فرائض نیک نیتی سے سر انجام دیں.
فرائض میں غفلت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی ہو گی.
پنجاب ترقی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست،کوئی شہراورقصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا:عثمان بزدار
مظفر گڑھ سمیت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صحت اورتعلیم کی معیاری سہولتیں دینے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں
وزیراعلیٰ کا مظفرگڑھ میں لیڈیز پارک میں سہولتیں بہتر بنانے اور دریائے چناب کے قریب تفریحی پارک کی بحالی کا حکم
اپوزیشن کے پاس عوامی ایجنڈا ہے نہ کوئی حکمت عملی، پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی
عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے،پی ڈی ایم جلسوں کا شوق پورا کر لے، حکومت مدت پوری کرے گی
وزیراعلیٰ سے مظفرگڑھ میں ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقات،شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب ترقی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے۔ پنجاب کاکوئی شہراورقصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔
عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پنجاب میں گزشتہ 3 برس کے دوران جتنے ترقیاتی کام ہوئے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری اورشفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
مظفر گڑھ سمیت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صحت اورتعلیم کی معیاری سہولتیں دینے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
اپوزیشن کے پاس نہ کوئی عوامی ایجنڈا ہے اور نہ کوئی حکمت عملی۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔
اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔
پی ڈی ایم جلسوں کا شوق پورا کر لے، حکومت مدت پوری کرے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار مظفرگڑھ میں ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔
ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے شہر کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں لیڈیز پارک میں سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی اور دریائے چناب کے قریب تفریحی پارک کی بحالی کا حکم دیا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایم پی اے رضا حسین بخاری کی رہائش گاہ سیت پور شیخانی،مظفرگڑھ آمد،
والد کے انتقال پر اظہار تعزیت،فاتحہ خوانی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج مظفرگڑھ کے علاقے سیت پور شیخانی میں رکن پنجاب اسمبلی مخدوم رضاحسین بخاری کی رہائش گاہ پر گئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مخدوم رضاحسین بخاری کے والد مخدوم الطاف حسین بخاری کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مخدوم رضا حسین بخاری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مخدوم رضا حسین بخاری سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والد سایہ دار شجر کی مانند ہوتے ہیں۔
والد کی محبت اور شفقت کی مٹھاس سے محرومی کا احساس زندگی بھر رہتا ہے۔والد صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ سچے، صادق اور شفیق جذبے کا نام ہے۔والد کا دنیا سے چلے جانا ناقابل تلافی نقصان ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک، صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،
رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام
لاہور15 نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے برداشت اور رواداری کے فروغ کے
عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ کثیرالجہتی عوامل کے باعث بدقسمتی سے معاشرے میں عدم برداشت بڑھ رہا ہے
اور آج معاشرہ برداشت اور رواداری کے رویوں کا متلاشی ہے۔ عدم برداشت کے باعث انتہاپسندی کا رجحان بڑھتا ہے۔
انتہاپسندی کے سدباب کیلئے برداشت اور رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ منفی رویوں سے نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے تباہی کی طرف جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے سدباب کیلئے مثبت سوچ اور بہترین طرز عمل اپنانا ہوگا اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روش اختیار کرنا ہوگی۔
برداشت اور رواداری کے رویوں کو فروغ دے کر معاشرے کا بگاڑ درست کیا جا سکتا ہے۔ معاشرے کے ہر طبقے کو برداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں ا پنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کاا عادہ کرتے ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کھرڑیانوالہ سے فیکٹری مالک کے اغواء کے واقعہ کا نوٹسآرپی او فیصل آباد سے
رپورٹ طلب، مغوی کی بحفاظت بازیابی و ملزمان کی گرفتاری کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ سے تاوان کیلئے
فیکٹری مالک کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیکٹری مالک کی بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے
ہدایت کی ہے کہ اغواء میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ