مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور / حاجی پورشریف

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے خسرہ ،روبیلا اور پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔تفصیل کے مطابق یہ مہم آج سے 27نومبر تک تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر ملک محمد ریاض ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ریاض احمد اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ

تمام ٹیمیں فیلڈ میں مشنری جذبہ کے ساتھ کام کریں ۔کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے ۔

اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کو وزیر اعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کر رہے ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور / حاجی پورشریف

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر شعیب کلیم بھٹہ نے کہا ہے کہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ذخیرہ اندوزی کر نے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔کنٹرول ریٹ سے زائد نرخ پر کھاد فروخت کرنے والے کسانوں کے دشمن ہیں ۔

ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ باتیں انہوں نے کھاد مارکیٹ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔چھاپے کے دوران آصف اعوان بنام عادل زرعی سروس مہرے والا کو رنگے ہاتھوں پکڑا جو ڈی اے پی

کھاد 8100 کنٹرول ریٹ کی بجائے 9150 روپے فی بوری دے رہا تھا۔اس موقع پر انہوں نے متاثرہ کسان سانول ماڑھا کو فورا” ایکسٹرا رقم واپس کروائی اور اس ڈیلر پر موقع پر

ذخیرہ اندوزی و اوور چارجنگ کا پرچہ تھانہ میں درج کروا دیا۔مزید یہ کہ وزیر اعظم کے قومی پروگرام برائے ذیادہ گندم پیداوار بڑھاو کے سلسلہ میں ضلع بھر میں گندم کی کاشت زوروں پر ہے

جس کیلئے کھادوں کی کمی نہ ہے اور سپلائی مناسب ریٹ پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔

 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور / حاجی پورشریف

ضلعی الیکشن کمشنر راجن پور اصغر علی ڈاہا نے کہا ہے کہ دسمبر2021تک انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے لیے ووٹرز کی تصدیق کی مہم جاری رہے گی ۔

ضلع راجن پور کی آبادی 19 لاکھ 96 ہزار39 ہے اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد10لاکھ35ہزار6سو3ہے۔ راجن پور میں آنے والے قومی اور لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے لیے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی

اور پورے ضلع میں گھر گھر جا کر تصدیق کا عمل شروع ہو گیا ہے یہ مہم 6دسمبر2021 تک 30دن جاری رہے گی ۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی ڈاہانے اس بات پر زور دیا کہ راجن پور کے عوام تصدیقی عملہ کیساتھ بھر پور تعاون کریں اور ووٹرز کے تصدیقی عمل میں حصہ لیں ۔ جس میں شرکت کرنے والوں کو

انتخابی فہرستوں میں نظر ثانی کے حوالے سے آگاہی فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ تجاویز بھی لی جائیں گی۔ ضلعی الیکشن کمشنر اصغر علی ڈاہا نے اظہارِخیالات کرتے ہوئے کہا کہ

ملک بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ ووٹ درج نہ ہونے یا ووٹ کی منتقلی کی صورت میں تصدیقی عملہ فارم 13پُر کرے گا

اور سرکاری ملازم کے لیے فارم 14استعمال کیا جائے گا ۔ضلعی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ

گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کے عمل کے لیے 25 اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز، 128سپروائزر زاور 547تصدیقی عملہ تعینات ہے اور گھر گھر تصدیقی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ضلعی الیکشن کمشنر اصغر علی ڈاہا نے عوام سے اپیل کی ہے اپنے ووٹوں کی تصدیق کے لیے تصدیقی عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پورشریف

حاجی پورشریف بکھر پور روڈ کی تعمیرمیں مبینہ طور پر انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا جارہاہے

روڈ آگے بن رہی ہے اور پیچھے سے روڈ اکھڑنے لگی ہے

اہل علاقہ نے ایکسیئن ہائی وے ضلع راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک و متعلقہ حکام و افسران سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جام پور

دعوت اسلامی کے وفد کی رضوان رضا بھائی کے ہمراہ نیلاب آفس آمد وفد کے اراکین نے نیلاب ٹیم کی انسانیت کی بھلائی کیلیے

رضاکارانہ خدمات کو بے حد سراہا اور خیر و برکت کیلئے دعا بھی کی

وسیب کے نامور محقق دانشور حاجی عاشق حسین ڈراجہ اور معاذ اصغر خان مستوئی بھی

اس موقع پر موجود تھے ۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پورشریف

خانوادہ حضرت خواجہ نورمحمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ علیہ صاحبزادہ خواجہ حاجی امداد فرید نے حاجی پورشریف کے بنیادی مسائل کےحوالے سےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

یہاں بنیادی انسانی ضروریات زندگی کے وسائل کا بے حد فقدان ہے اس حوالے سے متعلقہ حکام وافسران بالا کوفوری توجہ دینی چاہیئے اور ایڈوانس ڈویلپمنٹ پروگرام میں اس شہر کی اجتماعی

اور بھر پور تعمیروترقی کے لئے خطیر فنڈز مختص کیئے جائیں یہاں کے کم پڑھے لکھے اور بے روزگار مردوخواتین کے لئے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر،اعلی تعلیم سے محروم میٹرک پاس سینکڑوں

طلباء و طالبات کےلئے گورنمنٹ ڈگری کالج اور کالج برائے خواتین کا قیام عصر حاضر کی اشد ترین ضرورت ہے جس کےلئے یہاں کے ہر ایک شہری کو ان سہولیات کی فراہمی کے لئے

ہرفورم پرآواز اٹھانے اور بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے عملی جدوجہد کا آغاز کرنا ہوگا

جس کے لئے مقامی عوامی نمائندوں،ایم این اے حلقہ 194 اور ایم پی اے حلقہ 295 پر اس حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۔۔آواز حقوق جام پور ضلع صوبہ سرائیکستان ۔۔۔۔

سوھنڑا گودا سئیں عثمان خان بزدار صاحب ! ۔سنڑدے پئیوں جو ” وڈے گودے سودھا "

تہاکوں اپڑیں اپڑیں گھریں پٹھنڑ دی صلا تھیندی پئی اے ۔۔۔

ریڈیو ملتان تے کہیں زمانے ہک گانونڑ وڈا چلدا ہا ” ساڈے نال بھورل آ ‘ کھل تے الائی ونج ویندا تاں اونویں پئیں گل نال لئی ونج ۔” ۔۔

اساں سوچئیے اساں ایں گانونڑ کوں ذرا نواں کر چھوڑوں پہلا مصرعہ تاں ٹھیک اے ساڈی طرفوں ڈوجھا مصرعہ ای ” ویندا تاں اونویں پئیں تونسہ ‘ تے جام پور ضلع بنڑائی ونج ” ۔۔۔

صوبہ تاں تیڈے وس ءچ اصلوں کوئے نی البتہ ضلع تیڈے اختیار ءچ اے ۔۔گودا یقین کر لوک دعائیں ڈیسنی یاد رکھا ئے جو اے ویلہے ‘ بخت تے تخت ولا ولا نہیں ملدے بھل اے پکی گال اے جو ” اختیار طاقت تے شاہی ” دے ویلہے جئیں وی مخلوق خدا واسطے چنگاں کم کیتے اللہ سئیں ایں دنیاء ءچ وی تے

آخرت ءچ اوں کوں ضرور سرخرو کیتے ۔رہندی دنیاء تئیں اوندا ناں چنگیں لوظیں نال گھدا ویندے ۔!! گودا ‘ ساڈا مفت مشورہ من گھن آپ وی کھرا رہسیں تے نال دی سنگت ساتھ وی سرخرو تھی پوسیاء ۔۔

اتھوں دے لوک ” 40۔ 50 سالیں تو مسلط ” سرداریں تے ” گھر دے گودئیں کنوں کک ” تھی چکئین ۔عام لوکی ” زیلی ڈینبھوں وانگ کھڑئیے ودن ” الیکشن دا پڑ لگنڑ دی دیر اے گودئیں دے توے موندھے تے جھگے ٹھیڑ تھیندے ڈکھاہے ۔۔۔ساڈے وسبے دے ہک سرائیکی شاعر دا اکھانڑ اے ج

و "پچھلے عیب دھوواوے کیویں ۔قوم دے اگوں آوے کیویں ۔ ٹکر لاتھس چھکے اتے ‘ ڈس ہنڑ گودا چاوے کیویں ۔؟ گودا بزدار صاحب آ ! مارکے دا حال اصلوں پتلا ای ۔تے ساکوں اے حال ہی ہے پیاء جو پی ٹی آئی نال وی نہوی کھڑدے ۔

کوئی پی پی دو منہ کریندی تے کہیں دا رخ مسلم لیگ والے پاسے ای ۔باقی بچدو آپ سرکار تے ” تہاڈی سیاسی ٹیم "میکوں تاں ڈسدے اگلے پور ءچ تساں وی آزاد اڈاری اڈرسو ۔۔۔خیر اے تساں تمن داریں تے

سرداریں دیاں آپڑیاں سوچا ں تے آپڑیں مفاد ہن اساڈی تاں ہکا ارداس ای ۔۔” جام پور ضلع ” باقی تہاڈی مرضی ‘ اساں تاں توڑ نبھا چھوڑی والی گال اے ۔

ڈیہاڑے ایہے ہینوے لنگھ گئے تاں پچھیں وت جھولے لال ۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!

تحریر :سئیں آفتاب نواز مستوئی جام پور

%d bloggers like this: