مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تصنع سے مبرا لوگ ||گلزار احمد

ہمارے معاشرے میں جو بچے یتیم ہو جاتے ہیں ان کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے دوست اعجاذ خٹک صاحب یتیم بچوں کی مدد اور کفالت کے لیے ہمیشہ تڑپتے رہتے ہیں ۔

گلزاراحمد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس زمین و آسمان پر اگر غور کیا جائے تو پتہ چلتا ہے اس کائینات کی ایک ہی ہستی نگہبان ہے اور وہ ہے وحدہ لا شریک اللہ پاک کی ذات ۔۔ جس کی گواہی ذرہ ذرہ دے رہا ہے۔ اللہ کی اجاذت اور علم کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہلتا۔ جب اللہ پاک نے انسان کو پیدا کیا اور وحی کے ذریعے رہنمائی فرمائی تو یہ نصیحت کر دی کہ وہ اللہ کی مخلوق سے محبت ۔ہمدردی اور ایثار و مدد کا معاملہ کرے ۔ سماج میں جو لوگ بے سہارا ہو جائیں ان کی مدد کرنا ان کا سہارا بننا بہت بڑی عبادت ہے۔ ہمارے معاشرے میں جو بچے یتیم ہو جاتے ہیں ان کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے دوست اعجاذ خٹک صاحب یتیم بچوں کی مدد اور کفالت کے لیے ہمیشہ تڑپتے رہتے ہیں ۔چنانچہ یتیم بچیوں کی مدد کے لیے دوستوں سے ملکر ۔۔نگہبان آرگنائیزیشن ۔۔کے نام سے ایک تنظیم بنا ڈالی۔ سرائیکی زبان میں جب قصہ شروع کرتے تو اس طرح کہتے تھے۔۔۔ ہک ہائی بادشاہ ۔بادشاہ اللہ آپ ہے او ہک ٹوٹے زمین دا بادشاہ ہا ۔۔۔۔جیسا کہ عرض کیا کہ سب کا نگہبان تو اللہ پاک ہے یہ تنظیم ایک انسانی کاوش ہے کہ اگر ہم سب کے لیے نہ سہی کچھ بچیوں کے لیے ٹوٹی پھوٹی کوشش کر ڈالیں ہو سکتا ہے ہماری نجات کا سامان بن جائے۔ سنیچر کے روز اس تنظیم کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ تھی جس کی صدارت چیرمین بورڈ لکی سیمنٹ کے جنرل مینیجر حاجی طارق انور صاحب نے کی ۔مجھے بھی ایک رکن کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔اب اس بورڈ کے اراکین کا جذبہ دیکھ کر مجھے ایسی خوشگوار حیرت ہو ئی کہ بے ساختہ یہ شعر زبان پر آ گیا؎ بہت جی خوش ہوا حالیؔ سے مل کر.۔۔ ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں.۔۔یہ لوگ تصنع سے مبرا ۔متانت سے مرصع۔ وضع داری کا پیکر ۔ رواداری کا مظہر۔نئے رستے بنانے اور نئے رشتے سجانے والے میرے سامنے بیٹھے تھے۔میں حیرت و حسرت کا مارا میز کی ایک جانب بیٹھا خاموشی سے ان ہیروں کو دیکھ رہا تھا جو ہوس و افراتفری کے اس زمانے یتیم بچیوں کے لیے شجر سایہ دار بننے کی کوشش میں ہیں۔ اس تنظیم میں خواتین کا رول بہت اہم ہے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار صاحبہ نے اس میٹنگ میں شرکت کر کے بہت سی معلومات جمع کیں تاکہ یتیم بچیوں کے حکومت کی سطح پر جو کچھ ہو سکتا وہ اس کے لیے تگ و دو کریں گی۔ اعلی تعلیم یافتہ مدیحہ نثار صاحبہ فلاحی کاموں کی وجہ سے ڈیرہ کی خواتین میں بہت مقبول ہیں۔ بورڈ آف گورنرز کی وائیس چیرمین ممتاز گاینکالوجسٹ ڈاکٹر نسیم صبا صاحبہ ڈیرہ میں خواتین اور بچوں کے فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہیں۔ اجلاس میں انہوں نے بڑی مفید تجاویز اور اپنے تجربے کے حوالے سے مشورے دیے۔ ڈاکٹر صاحبہ دور دراز دیہاتوں میں میڈیکل کیمپ لگا کر غریبوں کا علاج کرتی رہتی ہیں۔ڈاکٹر صاحبہ فلاحی کاموں کو اکثر ظاہر نہیں کرتیں لیکن ہم نے ان سے درخواست کی کہ وہ ایسے فلاحی کاموں کی تفصیل بتائیں تاکہ دوسرے لوگ انسپایر ہو کر ان کے نقش قدم پر چل سکیں۔نگہبان آرگنائزیشن کی یتیم بچیوں کے لیے ان کے پاس بڑا اعلی منصوبہ تھا اور وہ ادارے کی بچیوں کو میڈیکل کالج کی تعلیم تک دیکھنا چاہتی ہیں۔اس ادارے کی ایڈمنسٹریرٹر حمیرا نواز صاحبہ جو خواتین کی فلاح کے کاموں میں ہمیشہ سرگرم رہتی ہیں نے اجلاس میں نگہبان ھوم کی تفصیل بتائی۔تنظیم کے ایک اور ممبر ایکسین فاٹا اریگیشن جناب شجاع احمد نے ادارے کو مالی طور پر مظبوط بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ ایک رکن جناب مروان خان ایڈوکیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ اس ادارے کے لیے اپنی بلڈنگ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے یا حکومت سے کوئی عمارت حاصل کی جاے تاکہ کرایہ کی بچت ہو سکے۔ یہ نوجوان ایڈوکیٹ غریب و مسکین لوگوں کی مدد کا بے پناہ جذبہ رکھتا ہے اور کئی امدادی سرگرمیوں میں کام جاری رکھے ہوۓ ہے۔ صدر نگہبان آرگنایزیشن جناب اعجاذ خٹک صاحب نے بتایا کہ ادارے نے اپنے قیام کے دوسال میں ڈیڑھ سو یتیم بچیوں کی سکول یونیفارم ۔جوتے۔بیگز ۔سٹیشنری۔کتابیں۔فیس۔عید کے کپڑے اور کرونا کے دوران ان کے گھروں میں راشن پہنچانے کا بندوبست کیا۔
نگہبان ھوم میں والدین کے ساے سے محروم 20 بچیوں کے قیام و طعام ۔تعلیم ۔صحت اور دینی تعلیم کا انتظم کیا گیا ہے۔ تنظیم کے سینیر نایب صدرجناب ابوالمعظم ترابی صاحب نے شرکاء کو تنظیم کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر اور سوشل ورکر بلقیس آرا بلقیس صاحبہ بھی شریک ہوئیں اور علاقے میں فلاحی کاموں سے متعلق بتاتی رہیں۔ تنظیم کے فنانس سیکریٹری خرم حماد نیازی صاحب بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس کے آخر میں چیرمین جناب انور طارق نے اپنی والدہ سے منسوب محمودہ خانم روم کا افتتاح بھی کیا۔ انور طارق صاحب نے کہا کہ یتیم بچیوں کی تعلیم و پرورش میں خواتین اراکین کا بہت اہم رول ہے اور ہم ان کو مالی وسایل فراہم کرنے کے لیے کوشش کرتے رہینگے۔ میں سمجھتا ہوں ڈیرہ کے لوگوں کے لیےگیلانی ٹاون میں قایم نگہبان تنظیم ایک بہت بڑی سھولت ہے اور اس کی زکواة اور صدقات کے ذریعے بھرپور مدد کرنی چاہیے۔اعجاز خٹک صاحب کا موبائیل و فون نمبر
03339962344…0966851751

%d bloggers like this: