اپریل 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلگت بلتستان کونسل کے 6 ارکان کے انتخاب کے لئےووٹنگ کل ہوگی

حکمران جماعت اور اتحادی جماعت ایم ڈبلیو ایم نے 6 ممبران کو ٹکٹ جاری کردیا ہے

وزیر اعظم پاکستان کی سربراہی میں قائم 15 رکنی گلگت بلتستان کونسل کے 6 ارکان کے

انتخاب کے لئے 33 گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی اپنا ووٹ کل کاسٹ کرینگے

گلگت بلتستان کونسل الیکشن کا دنگل کل سجے گا 6 ممبران کے لئے 10 امیدوار میدان میں موجود ہیں

حکمران جماعت اور اتحادی جماعت ایم ڈبلیو ایم نے 6 ممبران کو ٹکٹ جاری کردیا ہے جن میں شبیہ الحسنین ،حشمت اللہ خان، عبد الرحمن، احمد علی نوری

صابر حسین اور راجہ شہباز خان شامل ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے محمد ایوب کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے

اور مسلم لیگ ن نے اقبال نصیر کو ٹکٹ جاری کیا ہے گلگت بلتستان کونسل انتخابات میں 2 آزاد امیدوار عطاء اللہ اور دلپذیر خان بھی امیدوار ہیں۔

جو الیکشن میں قسمت ازمائی کرینگے۔گلگت بلتستان آرڈر 2009ء ، 2018ء اور 2019ء کے میں آزاد کشمیر طرز پر15 رکنی گلگت بلتستان کونسل قائم کی گئی ہے ، 15 ارکان میں وزیر اعظم پاکستان (چئیرمین )

گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور 6 وفاقی وزراء یا حکومت کے نمائندے نامزد ہوتے ہیں

جبکہ کونسل کے 6 ارکان کا انتخاب 33 رکنی گلگت بلتستان اسمبلی کرتی ہے۔

انتخابات کا دنگل کل گلگت بلتستان اسمبلی میں سجے گا

اس حوالے سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں

%d bloggers like this: