نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موسم سرما کے آنے پر خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

میوہ جات کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، کم ہونی چاہیے تاکہ ہر کوئی سرما کی سوغات سے لطف اٹھا سکے

موسم سرما کے آنے پر خشک میوہ جات بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے، چلغوزے کی قیمت گزشتہ سال کی نسبت کم تو ہیں

تاہم لاہوریوں کا کہنا ہے قیمتیں مزید کم ہونی چاہئیں
اگر یہ کہا جائے کہ خشک میوہ جات کے بغیر خنکی بھری شاموں کا مزا ادھورا ہے،، تو غلط نہیں ہو گا

یہی وجہ ہے کہ لاہور میں دکانیں سردیوں کی سوغات ڈرائی فروٹس سے سجی ہوئی ہیں
شہری خریداری کیلئے خشک میوہ جات کی دکانوں کا رخ کر رہے ہیں

جہاں آٹھ ہزار والے چلغوزے پینسٹھ سو اور درجہ دوم کے چھ ہزار روپے والے چلغوزے پینتالیس سو کلو دستیاب ہیں

شہری چلغوزہ گزشتہ برس کی نسبت سستا ہونے پر خوش تو ہیں،، تاہم کہتے ہیں قیمتیں مزید کم ہوں تو سب لطف اندوز ہو سکتے ہیں

 اس سال چلغوزے سستے ہیں، خوش ہیں، لیکن دیگر میوہ جات کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، کم ہونی چاہیے تاکہ ہر کوئی سرما کی سوغات سے لطف اٹھا سکے

مارکیٹ میں اخروٹ آٹھ سو سے ایک ہزار،، پستہ چوبیس سو،، کاجو بائیس سو، انجیر اکیس سو

خوبانی بارہ سو اور کشمش ایرانی سات سو سے آٹھ سو اور مونگ پھلی چار سو اسی روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

About The Author