پاکستان پر امن اور خوبصورت ملک ہے،، ساٹھ ممالک کا دورہ کرنے کے بعد
لاہور پہنچنے والی ملائشِن خاتون بائیکر پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی معترف ہو گئی
انیتا یوسف کا باغوں کے شہر میں آمد پر بھرپور استقبال کیا گیا
ساٹھ ممالک کی سیر کے بعد،، ملائشین خاتون بائیکر پاکستان پہنچ گئی،، بائیکرز ایسوسی
ایشن کی جانب سے خاتون بائیکر کو خوش آمدید کہا گیا،، اور ان کے اعزاز میں پاک ملائشیا
فرینڈ شپ ریلی بھی نکالی گئی،، جس میں خواتین بائیکرز بھی شریک ہوئیں
ملائشین بائیکر انیتا یوسف نے پاکستان آمد کو یادگار قرار دیا اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی
کی تعریف بھی کی
انتیا یوسف، ملائشین بائیکر، بے حد خوشی ہے کہ میں پاکستان میں آئی اور یہاں کی سیر کی
پاکستان بہت ہی خوبصورت ملک ہے یہاں کے لوگ بہت اچھے اور پیارکرنے والے ہیں
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا غیر ملکی خاتون بائیکر کا پاکستان کی سیر کرنا اس بات کا ثبوت
ہے کہ پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے
شرکاء ریلی، ہمارا ملک پرامن ہے ہم پوری دنیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان ضرور آئیں
بائیکرز ریلی لبرٹی مارکیٹ سے شروع ہو کر صدیق ٹریڈ سنٹر، جیل روڈ، کینال روڈ، ڈیوس
روڈ سے ہوتی ہوئی شملہ پہاڑی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،