دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان میں جنوبی پنجاب کا پہلا منفرد سکول اولمپکس کا میلہ سج گیا اور ڈیرہ غازی کو میزبانی کا اعزاز حاصل ہواپانچ روزہ اولمپکس کی افتتاحی تقریب سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بین الاقوامی طرز کے مقابلوں کا افتتاح کیاصوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،ایم پی اے خرم خان لغاری،ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب ڈاکٹر ثاقب ظفر،کمشنر سارہ اسلم،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر موجود تھے

دس روز قبل عظیم کھلاڑی سمیع اللہ نے بہاولپور سے اولمپکس کی شمع روشن کی اور افتتاحی تقریب میں اولمپکس کی شمع کا سفر دہرایا گیا

جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کے کھلاڑیوں کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔قومی ترانہ اور سکول اولمپکس کا ترانہ بجایا گیا

سپورٹس سٹیڈیم سپورٹس کٹ میں ملبوس کھلاڑیوں اور شرکاء سے بھر گیا۔ افتتاحی تقریب سے بین الاقوامی طرز پر جنوبی پنجاب کے پہلے اور منفرد مقابلوں کا آغاز کیا گیا۔1900 کے قریب کھلاڑی درجنوں سونے

سلور اور کانسی کے تمغوں کیلئے مقابلے کریں گے۔تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ

ممبر پنجاب بار کونسل محمد اقبال ثاقب، جنوبی پنجاب سے افسران، پارلیمنٹیرینز اور زندگی

کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کھلاڑیوں سے حلف لیا

اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے مابین مقابلوں کا مقصد بین الاقوامی معیار کے کھلاڑیوں کی نرسری تیار کرنا ہے۔

یہ مقابلے آنے والے دنوں میں گراؤنڈ کو آباد کرنے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ

گراؤنڈ اور مارکیٹ کھلی رکھنے کا واحد حل صرف ویکسی نیشن ہے۔وزیر اعظم کی زیر قیادت پوری ٹیم کی کورونا سے متعلق کوشش کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام اور ان کی ٹیم کو اتنے بڑے ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور دیگر نے کہا کہ

وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزار کی زیر نگرانی کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس ہے کہ کھیل کے گراؤنڈ آباد کئے جائیں

.

اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض محبوب حسین جھنگوی نے انجام دئیے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد داس نے کہا ہے کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن، بنیادی سہولیات کی فراہمی،سولرائزیشن،خالی آسامیوں پر بھرتی

سروس سٹرکچر،فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے لیے برق رفتاری کے ساتھ کام جاری ہے،سکولوں میں 33ہزار اضافی کمرے تعمیر کر رہے ہیں

اداروں کی خطرناک عمارتوں کو منہدم کرکے نئی بلڈنگز تعمیر کر رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں ایسا جدید ڈیجیٹلائزڈ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں

جس میں اساتذہ و سٹاف کی پوسٹنگ،ٹرانسفر،ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر معاملات کا ڈیٹا ایک کلک پر میسر ہوگا

اور کسی کو بھی دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے،نئے سسٹم میں سات دن کا ٹائم دیا جائے گا

اس کے بعد کام نہ ہونے پر کیس صوبائی منسٹر کے پاس منتقل ہو جائے گا،ریٹائرمنٹ پرواجبات فوری طور پر بغیر کسی مداخلت کے اساتذہ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان اور تونسہ تحصیل کے تعلیمی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم پی اے خرم لغاری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،قیصر عباس رند،پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام ملک،عبدالوحید قیصرانی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کوہ سلیمان اور تحصیل تونسہ کے دور دراز کے سکولوں کی اپ گریڈیشن،پانی کی فراہمی،مسنگ سہولیات کی دستیابی

مقامی طور پراساتذہ کی تعیناتی،تعلیمی افسران کیلئے ہارڈ ایریا الاونس،سکولوں سے منسلکہ ہاسٹل بنانے

اساتذہ کو واجبات کی ادائیگی جیسے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ

کسی بھی منصوبہ کی فزیبلٹی رپورٹ ضرور ارسال کی جائے تاکہ وہ زیرالتوا نہ رہے۔

ہارڈ ایریا میں تعینات افسران کیلئے گاڑیوں کی فراہمی کو ممکن بنارہے ہیں،ضم ہونے والے سکولوں کے اساتذہ کو جلد واجبات اور الاؤنس دئیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ

پہاڑی علاقوں میں مسنگ سہولیات کی فراہمی، آفٹر نون سکولوں،خالی آسامیوں پر بھرتی،پینے کے پانی کی دستیابی

سکولوں کی چاردیواری،سپیشل ریکروٹمنٹ کے مسائل کو ذاتی طور پر حل کراؤں گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے تعلیمی افسران کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کی یقین دہائی بھی کرائی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی زیر نگرانی انچارج ایجوکیشن ونگ ذیشان احمد نے ٹریفک قوانین کی آگاہی

اور سموگ سے بچاؤ بارے ہائی اسکول نمبر 1 میں آگاہی لیکچر دیا. انہوں نے کہاکہ تیز رفتاری سے اجتناب اور ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنائیں

اس موقع پر سموگ سے حفاظت بارے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

About The Author