جنوری 11, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف ڈھولچی ،،،، پپو سائیں ،، لاہور میں سپرد خاک

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ مین شامل ،، پپو سائیں ،،، کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے

صوفی طرز کی ڈھول کی تھاپ اور دیوانہ وار رقص ،،، دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے معروف ڈھولچی ،،،، پپو سائیں ،، لاہور میں انتقال کر گئے

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ مین شامل ،، پپو سائیں ،،، کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے

لاہور کے علاقے اچھرہ میں معروف صوفی بزرگ شاہ جمال کے مزار پر ،،، ڈھول بجاتے  بے خود رقص کرتے ،،، معروف ڈھولچی ،، پپو سائیں ،،، لاہور میں انتقال کر گئے

پپو سائیں لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹوٹ میں زیر علاج تھے

گزشتہ روز حالت بگڑنے پر انھیں آکسیجن لگائی گئی

ڈاکٹرز کے مطابق کینسر کے باعث انکا جگر پچاسی فیصد کام کرنا چھوڑ گیا تھا

پپو سائیں نے اپنے اس طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے یورپ میں جرمنی،

سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے صوفی حلقوں میں روشناس کرایا ۔ تقریباً تمام مسلم ممالک اور

امریکہ میں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے تھے۔ انکا نام بنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے
(پاکستان میں ڈھول آرٹ کا ایک بڑا باب بند ہو گیا)

پپو سائیں کی نماز جنازہ شاہ جمال مزار میں ادا کی گئی

جس میں مداحوں اور ڈھول ماسٹر کے شاگردوں نے شرکت کی

About The Author