دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور شہر میں آٹا اور چینی ایک مرتبہ پھر نایاب

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا پچاس کلو کا تھیلہ سات ہزار پچاس روپے تک پہنچ چکا

لاہور شہر میں آٹا اور چینی ایک مرتبہ پھر نایاب ہونے لگے

چینی کی قیمیت ایک سو پچاس تک پہنچ گئی،، صارف ہوں یا ریٹیلر، یا ہول سیلر

سبھی چینی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے پریشان ہیں

نوے روپے میں مٹھاس کا حکومتی وعدہ،،، صرف دعوی بن کر رہ گیا ،،، چینی بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہونے لگی

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا پچاس کلو کا تھیلہ سات ہزار پچاس روپے تک پہنچ چکا

جبکہ درآمد شدہ باریک چینی چار ہزار تین سو پچاس روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دکاندار کہتے ہیں کہ جب بھی مارکیٹ جاتے ہیں تو ہول سیل ریٹ بڑھا ہوتا ہے

دوکاندار،،،، (کیا کریں چینی کا تھیلا آئے روز مہنگا ہوا ہوتا ہے)

شہریوں کا کہنا ہے ایک تو چینی نایاب ہے ،، اگر مل بھی جائے تو اتنی باریک کم کوالٹی کی

ہے کہ مٹھاس نہیں ہوتی

ہر چیر کو آل لگی ہوئی، چینی ہر روز مہنگی ہو رہی ہے جو ملتی ہے وہ اتنی ناقص کے تمیز

کرنا مشکل نمک ہے یا چینی

بڑھتی قیمت پر دکاندار ہول سیلر کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں ،،، ہول سیلر ملز مالکان،، جبکہ

ملز مالکان سارا قصور وار حکومت کو ٹھہراتے ہیں۔

About The Author