دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت نے چینی اسٹاک مانیٹرنگ کیلئے شوگر ملز میں اہلکار تعینات کر دیئے

قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی مدد بھی مانگ لی گئی

چینی کی قیمت کو نیچے لانے کا مشن، پنجاب حکومت نے چینی کے اسٹاک کی مانیٹرنگ کیلئے شوگر ملز میں اہلکار تعینات کر دیئے

قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی مدد بھی مانگ لی گئی۔۔۔۔

شوگر ملز میں مانیٹرنگ کیلئے تعینات سرکاری اہلکاروں کا تعلق محکمہ ریونیو

خوراک اور پولیس سے ہے،، اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد ملز سے نکلنے والی سپلائز کو مانیٹر کرنا ہے

شوگر ملز سے نکلنے والی چینی کی ایکس مل قیمت پچاسی روپے ہو گی

چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق صارفین کو چینی نوے روپے کلو میں فروخت یقینی بنائی جائے گی

دوسری جانب چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیوں کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ٹاسک سونپ دییا گیا

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے تیار شدہ چینی بروکرز کی لسٹیں پولیس کو فراہم کر دی گئیں

فہرستوں میں بارہ سو بروکرز کے نام شامل ہیں جو واٹس ایپ گروپس بنا کر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمتیں بڑھاتے تھے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔۔۔

About The Author