دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ادارہ برائے امراض قلب نے فالج کے مفت علاج کا آغازکردیا

این آئی سی وی ڈی کراچی میں پہلی بار فالج کے مریض کے دماغ میں اسٹنٹ ڈال کر علاج کو ممکن بنایا گیا۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب نے فالج کے مفت علاج کا آغاز کردیا۔

این آئی سی وی ڈی کراچی میں پہلی بار فالج کے مریض کے دماغ میں اسٹنٹ ڈال کر علاج کو ممکن بنایا گیا۔

اڑتالیس سالہ خاتون پر کامیاب پروسیجر سرانجام دیا گیا۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب نے پہلا اسٹروک انٹروینشن پروسیجر سرانجام دیکر کارڈیک

ہیلتھ کیئر میں نئی تاریخ رقم کردی۔ پروفیسر عرفان لطفی نے ٹیم کے ہمراہ 48 سالہ خاتون پر

کامیاب پروسیجر بغیر کسی پیچیدگی کے سرانجام دیا۔۔ دوران علاج مریضہ کے دماغ میں

اسٹنٹ ڈال کر خون کا لوتھڑا نکالا گیا۔

ڈاکٹر عرفان لطفی ، انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مریض بروقت این آئی سی وی ڈی پہنچ گئی۔ہماری ٹیم بھی

موجود تھی۔ فوراً لیب شفٹ کیا اور دماغ میں پھنسا کلاٹ نکال لیا جس کے بعد مریضہ کی

حالت بہتر ہوئی ۔دو سے تین دن اسپتال میں رکھا اور چلتے ہوئے گھر گئی

ڈاکٹر عرفان لطفی کا کہنا ہے کہ طبی لحاظ سے مرضہ کی حالت بہتر ہے۔فالج کے اٹیک کے

دورانیے کے پہلے چھ گھنٹے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ اس دورانیے میں جمے ہوئے خون کو باہر نکالا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر عرفان لطفی ، انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ

اسٹروک سروسز شروع کرنا پرائیویٹ سیکٹر میں مشکل کام ہےبہت مہنگا طریقہ علاج ہے ۔ بہت خوشخبری ہے کہ این آئی سی وی ڈی میں فالج کا علاج شروع ہوگیاہے

ماہرین کے مطابق پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ فالج ہے۔ یہ مرض مناسب آگاہی کے فقدان کی وجہ سے بڑھتا جارہا ہے۔

این آئی سی وی ڈی میں انٹروینشنل اسٹروک ٹریٹمنٹ سے ہزاروں مریض مستفید ہوسکیں گے۔

About The Author