پاکستان کی پہلی ٹریفک وارڈن نے یو این مشن میں بہترین پرفارمنس ایوارڈ اپنے نام کرلیا
سلمی غنی نے چھیالیس ممالک کی فورسز سے تعلق رکھنے والی خواتین افسران میں ممتاز
کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کا نام روشن کیا
سائیکل چلاتے ہوئے وائرلیس پر انسٹرکشن دیتے ہوئے
یہ ہے ٹریفک وارڈن سلمی غنی جس نے ٹھانی یو این مشن پر جانے کی ،،،، امتحان دیا
انٹرویو ہوا اور وہ یواین مشن پر جانے والی پہلی ٹریفک وارڈن بن گئیں،، یہی نہیں بلکہ سات
ممالک کی فورسز سے آئے افسران کو سوڈان میں لیڈ کیا اور بہترین پرفارمنس پرایوارڈ حاصل کیا۔
سلمی غنی (مجھے بہت خوشی ہے کہ میں پہلی خاتون ہوں جس نے یو این مشن میں ایوارڈ حاصل کیا)
مشن کے دوران سلمیٰ غنی نے جدید طرز کی پولیسنگ ،، سائبر سیکیورٹی ،،، اور لاء اینڈ
آرڈر کو صورت حال کو برقرار رکھنے کے مختلف کورسز میں حصہ لیا۔ کہتی ہیں ،، جو بھی سیکھا ،، اس سے محکمے کی کارکردگی بہتر بنائیں گی سلمی غنی (ہمیں وہاں پر رول آف لاء
سکھایا گیا اگر قانون کی عملداری ہوگی تو زندگی بھی پرسکون ہوگی)
آٹھ ماہ کے یو این مشن پر چھیالیس ممالک کی سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے سوڈان میں تربیت حاصل کی
سلمی غنی نے یو این مشن میں ایوارڈ لیکر ثابت کردیا کہ اگر ہمت اور جنون ہو تو کوئی بھی ٹارگٹ حاصل کرنا نا ممکن نہیں ہوتا ۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،