پاکستان ریلوے کی جانب سے بہترین سروس فراہمی کے وعدے پورے نہ ہوئے
کرایوں میں اضافے کے بعد بھی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں
پلیٹ فارم پر بیٹھنے کی مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں
یہ مناظر ہیں لاہور ریلوے اسٹیشن کے،، جہاں ملک کے مختلف شہروں میں جانے کے لیے مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود ہے
لیکن کسی کی مطلوبہ ٹرین لیٹ ہے اور کسی کی گاڑی کی آمد کینسل ہو چکی ہے
شالامار ایکسپریس، تیز گام، شاہ حسین، گرین لائن اور فرید ایکسپریس کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی
جس پر مسافر انتظار کی زحمت اٹھانے پر مجبور ہو گئے
ہم نے کراچی جانا ہے، ٹرین دو گھنٹے سے زائد لیٹ ہو چکی ہے ابھی کوئی معلوم نہیں کب
ٹرین آئے گی ۔ پلیٹ فارم پر بیٹھنے کی سہولت بھی کم ہے ،، کرایہ بڑھ گیا ہے لیکن ٹرینوں کے اوقات درست نہیں کئے جا سکے
مسافروں کا مطالبہ ہے کہ محکمہ ریلویز ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی کو اصلاحاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح دے
تاکہ وہ بلا تاخیر منزل پر پہنچ سکیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،