دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سی ویو پر پھنسےجہاز ہینگ ٹونگ 77کو روانگی کی اجازت مل گئی

جہازکو پی سی ملنےکےبعد اب روانگی کی اجازت ہوگی

سی ویو پر پھنسےوالےجہاز ہینگ ٹونگ 77کو روانگی کی اجازت مل گئی

جہاز کل صبح 6 بجے کراچی پورٹ کی حدود سےروانہ ہوگا۔کیپٹن عاصم شپنگ ایجنٹ ہینگ ٹونگ

میرین مرکنٹائل ڈیپارٹمنٹ نے جہازکا پورٹ کلئیرنس سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔شپنگ ایجنٹ کے مطابق

جہازکو پی سی ملنےکےبعد اب روانگی کی اجازت ہوگی۔

20اور 21جولائی کو جہاز انجن فیل ہونےپر تیزہواؤں سے سمندر میں تیرتا ہوا سی ویو پر آگیا تھا

3مہینے13دن گزرجانےکےبعد اب جہازکو روانگی کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے

7ستمبر کو جہاز کو سی ویو سےٹگ بوٹ اور کرین شپ سے گھسیٹ کر نکالا گیا تھا

کوبرا رسےکی مدد سےبھاری بھرکم جہاز کو سی ویو سےنکالل گیا تھا

جہاز کی مدد کوآنیوالی کرین شپ بھی تیز لہروں کےباعث سی ویو پر ریت میں پھنس گئی تھی

کئی روز تک کرین شپ ریت میں پھنسی رہی تھی

About The Author