راجن پور
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر27 اکتوبر کو کشمیریوں کے
ساتھ اظہار یک جہتی کےلئے یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ضلع اور تحصیل سطح پر ریلیاں،واک،سیمینار اور مباحثوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔
مرکزی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈالفن چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کی۔
ڈی پی او راجن پور محمد افضل ،ایم پی اے سردار اویس خان دریشک سمیت ضلعی افسران ملازمین،
سول سوسائٹی،علماءکرام،میڈیا نمائدگان اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک ،ڈی پی او محمد افضل اور ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔کشمیری اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں۔
ان پر ظلم وبربریت کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھی آزاد فضا میں سانس لیں گے۔
شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،
کشمیر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا،کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
آخر میں ملکی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے قاری محمود قاسمی نے دعا کرائی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر کویڈ 19ویکسی
نیشن مہم RED(Reach Every Door), کے دوران کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔
سستی اور کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔
روزانہ کا ٹارگٹ سو فیصد پورا کیا جائے۔
تمام مکاتب فکر کے لوگ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
لوگوں کو چاہئے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں
اور کورونا سے بچاو کی ویکسین لازمی لگوائیں۔
خود کو اور اپنے گھر والوں کو اس مرض سے محفوظ بنائیں اور زندگی معمول پر لائیں۔
علاوہ ازیںصوبائی مانیٹر برائے کورونا ویکسی نیشن مہم ضلع راجن پور ڈاکٹر
علی ہاشم خان نے کورونا
اور ٹیموں کی کارکردگی کو بھی چیک کیا۔
حاجی پورشریف
گورنمنٹ بوائز ہائیرسکینڈری حاجی پورشریف میں NSB فنڈ کی مد میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف،,
محکمہ تعلیم کے قواعد وضوابط کی بھی خلاف ورزیاں
محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران نے وضاحت طلب کرلی. شہریوں کیطرف سے NSB فنڈزکی مد میں پانچ سالہ ریکارڈ
کے آزاد وخومختار آڈٹ کا بھی پرزورمطالبہ
تفصیل کیمطابق گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری حاجی پورشریف کوڈ 32410009 جو کہ ماضی میں ایک مثالی ادارہ رہا ہے
مگر اب کچھ عرصہ سے زبوں حالی اور بدنظمی کاشکار ہے اساتذہ کرام اور سربراہ ادارہ حاضریوں کے باوجود سکول میں موجود نہیں ہوتے سکول کے
طلباء اپنی مرضی سے گھومتے پھرتے رہتے ہیں،پرائیویٹ افراد کی آمدورفت کے سبب سکول کا ماحول مزید خراب ہورہا ہے اوراس سےقبل بھی کئی مرتبہ محکمہ تعلیم کے
افسران کے وزٹ کے موقع پر یہی صورتحال تھی اور اب بھی کچھ نہ بدل سکا،لاکھوں روپے کی
کمپیوٹر لیب اور سائنس لیبارٹری کے باوجود طلباء حقیقی معنوں میں مستفید نہیں ہو پارہے جبکہ صحت وصفائی کا بھی فقدان ہے حتی کہ
سکول میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پینے کا پاک صاف میٹھا پانی تک میسر نہیں
گراسی پلاٹس ،کھیلوں کے میدان کھیلوں کے سامان اور مواقع بھی میسر نہیں،کلین اینڈ گرین سکول گویا خواب ہے جبکہ اسکے برعکس ہر سال لاکھوں روپے کے
فنڈز استعمال ہوتے رہے ہیں اور ہر سال لاکھوں روپے کے نان سیلری بجٹ کے فنڈز میں مبینہ ذرائع کمیطابق مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف بھی ہوا ہے
. کیونکہ یہاں کے صاحب ثروت اور امیروں کے بچوں کے علاوہ یہاں کے ماضی،حال اور مستقبل کے مقامی عوامی نمائندوں کے بچے پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور دوسرے شہروں کے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں جس کے سبب کوئی بھی توجہ نییں دیتا اس وجہ سے
غریب و مجبور طلباء و طالبات اس صورتحال کے سبب شدید مشکلات سے دوچار اور پریشانیوں کا شکار ہیں
اور سکول انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی کے سبب پرائیوٹ سکول اور اکیڈمیوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے.جبکہ محکمہ تعلیم ضلع راجن پور کےافسران نے عوامی شکایات پر سرپرائزوزٹ کر کے وضاحت طلب کرلی ہے
.اس سلسلے میں اہلیان حاجی پورشریف،عوامی،سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک،چیف ایگزیگٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ضلع راجن پور
وزیرعلی آغا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار علی ملغانی سے فوری اصلاح واحوال اور NSB فنڈ کی مد میں پانچ سالہ ریکارڈ کے آڈٹ اورمحکمہ
تعلیم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور محکمانہ غفلت و لاپرواہی کے مرتکب افراد کیخلاف قانونی
کاروائی عمل میں لائے جانے کا بھی پرزور طالبہ کیا ہے
تاکہ سکول ہذا ماضی کے ادوار کیطرح ایک ماڈل اور مثالی
ادارہ بن سکے
جہاں بلاتفریق غریب و مجبور طلباء باآسانی بنیادی اور اعلی
تعلیم حاصل کرسکیں.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون