دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان

ڈویژن میں 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی تسلط اور جارحیت کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔

دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

تحصیل،ضلع اور ڈویژنل سطح پر ریلیاں،واک،سیمینار اور مباحثوں کے مقابلے منعقد کئے گئے

ڈویژن کی مرکزی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے تحصیل چوک تک نکالی گئی

جس کی قیادت کمشنر سارہ اسلم نے کی ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید سمیت ڈویژنل،ضلعی افسران ملازمین،

سول سوسائٹی اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے

شرکت کی۔شرکاء نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کے ساتھ قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

شرکاء نے”کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،

کشمیر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا” کے فلک شگاف نعرے لگائے جب کہ کشمیر کی آزادی،ملک اور قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کی گئی.

کمشنر سارہ اسلم نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

کشمیری اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں۔ان پر ظلم وبربریت کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔

وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھی آزاد فضا میں سانس لیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ27اکتوبر1947سے کشمیریوں پر شروع ہونے

والے بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف آج پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

پوری دنیا کی طرح پاکستان بالخصوص ڈیرہ غازی خان کے عوام، تاجر،سول سوسائٹی بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

قریہ قریہ،گھر گھر سے نکلنے والے ڈیرہ غازی خان کے شہری کشمیریوں سے پورے جوش وخروش کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

ہم عالمی طاقتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ

ہم پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لئے دعا بھی کی گئی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس

منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید سمیت کمیٹی کے اراکین موجود تھے

اجلاس میں سرکاری رہائش گاہوں کیلئے درخواستوں اور متعلقہ امور جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر 27 اکتوبر کو کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر

محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ آرٹ گیلری آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ تصویری نمائش کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،

ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد جنید جتوئی،

انفارمیشن آفیسر خالد رسول سمیت متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نمائش میں 27اکتوبر1947سے شروع اور اب تک کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو تصویری انداز میں پیش کیا گیا،

بلکتے بچوں،تشدد سے کڑاھتے نوجوانوں،قائدین کی گرفتاریوں،شہداء کی میتوں پر بین کرتی ہوئیں کشمیری عورتوں کی تصاویر دیکھ کر ہر

چہرا غمزدہ نظر آرہا تھا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تصویری جھلکیوں میں نظر آنے والے بھارتی مظالم پر دنیا کی

خاموشی سوالیہ نشان ہے،و ہ دن
دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملے گا اور وہ آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالرحیم نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا.

انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر

مجسٹریٹ محمد حارث منیر،سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس یاسر اعجاز، محمد علی کے علاوہ میڈیکل آفیسر بھی ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اور مختلف بیرکس کامعائنہ کیا

اور اسیران سے مسائل دریافت کیے انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں کشمیر کے حوالے سے بسلسلہ یوم سیاہ ایک مباحثے کااہتمام کیاگیا

جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کی. طلباء و طالبات نے موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا،

پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس، ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر سہیل اختر، ڈاکٹر راشدہ قاضی نے بھی نہتے کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔

پروگرام کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات اور منتظمین میں اسناد تقسیم کی گئیں

اس موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی بھی نکالی گئی

جس میں اساتذہ، سٹاف اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دریں اثناء شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف یوم سیاہ کی تقریب منعقد ہوئی

جس میں اساتذہ اور طلبہ نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشدہ قاضی نے سرانجام دیئے۔

اساتذہ اور طلبہ نے بھارتی قبضے کی نہ صرف مذمت کی بلکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری کے کردار کو جھنجھوڑ تے ہوئے ان کی مجرمانہ خاموشی کو

کشمیریوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا۔ اس موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلے میں شعبہ تاریخ کے عبدالسلام نے پہلی،

شعبہ اسلامیات سے فخر زہرا نے دوسری اور شعبہ اردو کی انعم فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ شعبہ تاریخ کے طاہر سلیم اور شعبہ ماحولیات کے محمد شیراز کو حوصلہ افزائی کا خصوصی انعام دیاگیا۔

اسی طرح شعبہ تاریخ کے قاری محمد عزیر کو قرآت اور اسلامیات کے مرزا محمد علی کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی تارڑ صدر شعبہ سوشیالوجی،

ڈاکٹر سہیل اختر سَکھانی صدر شعبہ تاریخ و سیاسیات اور ڈاکٹر سہیل عباس خان صدر شعبہ اردو نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی مذمت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے اپنے خطاب میں کشمیریوں کی بھرپور حمایت کے

عزم کا اعادہ کیااور دنیا کو کشمیریوں سے کیا گیا استصواب رائے کا وعدہ یاد دلایا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سہیل اختر سکھیرااور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد بخت نصر کی

زیر نگرانی انچارج ایجوکیشن ونگ ذیشان احمد اور غلام قادر نے کامرس
کالج میں ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک پروگرام منعقد کیا

جس میں سٹوڈنٹس اور اساتذہ کو روڈ سیفٹی ٹریفک رولز کے حوالے سے آگاہی دی گئیاس موقع پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

دریں اثناء ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاگیا ہے

ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے چالان ہوں گے اور گاڑیاں بھی بند کر دی جائیں گی

انہوں نے کہاکہ کم عمر ڈرائیور کسی صورت سڑک پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے نظر نہ آئیں.

اس سلسلے میں ڈی ایس پی نے تمام سیکٹر انچارجز کو ہدایات جاری کر دیں ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ

ڈی جی خان ٹریفک پولیس سکول پولیس لائن میں کار،جیپ، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے کلاسز جاری ہیں

جہاں 15 دن کے شارٹ کورس میں داخلہ لیاجاسکتا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے تعلیمی سیشن 2021-23کے داخلہ شیڈول برائے گیارہویں جماعت کا اعلان کر دیا ہے.

سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین کے اعلامیہ کے مطابق سرکاری و الحاق شدہ اداروں میں آن لائن داخلہ، ڈیٹا انٹری، بنک چالان رسید اور بور ڈ میں انرولمنٹ ریٹرن جمع کرانے کیلئے

25اکتوبر سے آٹھ دسمبر 2021 تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اسی طرح پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 9دسمبر سے 23دسمبر 2021تک داخلہ کرایا جاسکے گا

تاہم میٹرک رزلٹ میں تاخیر کی صورت میں نتیجہ نکلنے کے دس دنوں کے اندر آن لائن ڈیٹا انٹری، بنک چالان اور بورڈ میں انرولمنٹ ریٹرن جمع کرا یاجاسکے گا.

سیکرٹری بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق انرولمنٹ فیس آٹھ سو روپے، پراسیسنگ فیس چار سو روپے، سپورٹس فیس ایک سو روپے مقرر کی گئی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کی تقریب کا انعقاد کیاگیا

تقریب کی صدارت پرنسپل مسز بشری قریشی جبکہ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد مہمان خصوصی تھے.

تقریب میں طالبات نے تقاریر کے ذریعے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کی پر زور مذمت کی اوران کو حق خود ارادیت دلانے پر زور دیا.

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد نے کہاکہ

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے. کشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پکڑلی۔۔۔
750

لٹر ملاوٹی دودھ تلف، ایف آئی آر درج، 2 ملزمان گرفتار، دودھ بردار گاڑی، چلرز پولیس کے حوالے۔۔۔

ڈی جی خان 27 اکتوبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ملاوٹی اور جعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف سپیشل مہم جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیم نے چوبارہ لیہ میں ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی کی۔ دودھ کو پاوڈر کی ملاوٹ کرکے مصنوعی طریقے سے تیار کیا جارہا تھا۔

2 ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مضر صحت دودھ تلف کرکے گاڑی،چلر اور تمام سامان کو بھی تھانے بند کروادیا گیا.

About The Author