مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

حکومت کی غریب پرور سکیم احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کی دوسری قسط کا آغاز کردیا گیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے جامعہ ہائی سکول

ڈیرہ غازی خان میں قائم احساس کفالت سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے مستحق خواتین میں بارہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد تقسیم کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن اور احساس کفالت پروگرام کے ڈائریکٹر موجود تھے۔

کمشنر نے بائیو میٹرک تصدیق، مالی امداد کی تقسیم اور دیگر مراحل کا باریک بینی سے جائزہ لیا

۔انہوں نے موجود خواتین سے بھی ملاقاتیں کیں۔کمشنر نے سنٹر پر کورونا ایس او پیز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ مالی امداد کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔ریٹیلرز اور متعلقہ عملہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔

مالی بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. کمشنر نے کہاکہ احساس کفالت پروگرام کے تحت تمام سنٹرز کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائیگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے شہر کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار چیک کرنے کے

ساتھ تعلیمی اداروں میں تدریسی نظام اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،

اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن،سی ای او تعلیم مسعود ندیم اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔

کمشنر نے پل ڈاٹ چوک پر مانومنٹ کی تعمیر کا ٹاسک جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹریل کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر نے گورنمنٹ بوائز کمپری ہینسو ہائی سکول کا بھی دورہ کیا۔

وہ کلاسز کے معائنہ کے دوران استاد بن گئیں انہوں نے طلباء سے نصابی سوالات بھی کئے۔

انہوں نے سٹاف اور کلاس رومز میں صفائی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ صحت ڈیرہ غازی خان کے دو ملازمین فرائض میں غفلت اورکوتاہی برتنے پر معطل کردئیے گئے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ ضلع میں کورونا کی گھر گھر ویکسی نیشن جاری ہے۔

کوٹ چھٹہ کے معائنہ کے دوران ٹیمیں فیلڈ میں کام نہیں کررہی تھیں۔یونین کونسل انچارج تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کا

ڈسپنسر محمد مشتاق فیلڈ کی بجائے ہسپتال میں موجود تھا اور ٹیم ویکسین اور اینڈرائیڈ فون نہ

ہونے کی وجہ سے انتظامات کے انتظار میں تھی۔اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد شفیع کی بھی ویکسین کی

تقسیم اور فرائض میں غفلت و کوتاہی پائی گئی جس پر دونوں ملازمین کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ حکومت کا کورونا ویکسی نیشن پر خصوصی فوکس ہے اور 12 نومبر تک ضلع میں گھر گھر کورونا ویکسی نیشن جاری ہے

صرف چند ملازمین کی سستی اور غفلت سے مہم متاثر ہورہی تھی۔ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ کورونا کی ریڈ کمپین میں کسی کی بھی

غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔ــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان سمیت ملک بھر میں طویل خسرہ روبیلا مہم بیک وقت 15 نومبر سے شروع ہوگی اور 27 نومبر تک متاثرہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

حکومت نے پہلی مرتبہ روبیلا سے بچاؤ کے لیے ویکسین متعارف کرا دی ہے ضلع ڈیرہ غازی خان میں خسرہ روبیلا مہم کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈیرہ غازی خان فوکل پرسن ڈاکٹر اطہر سکھانی نے بتایا کہ مہم شہر،قصبات سمیت تمام علاقوں میں شروع کی جائے گی

مہم کے دوران9 ماہ سے 15 سال تک کے 1259798 بچوں کو حفاظتی ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

جس کیلئے 945 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 865 موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی نے بتایا کہ

ضلع میں ٹیموں کو روزانہ 105000 بچوں کو خسرہ روبیلا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

تمام سٹاف کی ضروری تربیت مکمل کرلی گئی ہے۔ڈاکٹر اطہر سکھانی نے بتایا کہ روبیلا سے متاثرہ خواتین کے 90 فیصد بچے ماں کے پیٹ میں ضائع ہو جاتے ہیں

اور صرف دس فیصد پیدا ہونے والے بچوں میں بھی دیکھنے، سننے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔بچوں کے دل میں سوراخ اور پھیپڑوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں

اور ان بچوں سے صحت مند بچے بھی متاثر ہوجاتے ہیں مہم کے دوران تمام ٹارگٹ بچوں کو خسرہ،روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے سرور والی کی سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا انہوں نے پھل،سبزیوں کے معیار کیساتھ قیمتیں بھی چیک کیں

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے پھڑیوں سے بھی ملاقات کی

اورانہیں سرکاری نرخ پر عملدرآمد کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے بھی کہا کہ

وہ سبزی منڈی میں نیلامی کے بغیر کسی کو بھی پھل اور سبزیاں فروخت نہ کرنے دیں۔ روزانہ کی

بنیاد پر نرخ متعین کرکے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبزی منڈی سے ہی

قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جاسکتا ہے جس کیلئے متعلقہ محکمے سنجیدگی سے کام کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں قائم کسان پلیٹ فارم کا بھی دورہ کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ تحصیل ڈیرہ غازی خان میں رپورٹ ہونے والے تمام دس کیس کی ٹریولنگ ہسٹری ہے۔

یہ بات اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن کی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں ڈینگی سرویلنس بڑھانے پر زور دینے کے ساتھ پیف کے سکولز میں یوزر کو فعال کرنے کی

ہدایات جاری کی گئیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بور ڈڈیرہ غازیخان شیخ امجدحسین نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021کے رزلٹ کی بنیاد پراگر کوئی امیدوار اپنے

نمبر بہتر کرنے کا چانس استعمال کرنا چاہتا ہے تو بغیر رزلٹ منسوخ کرائے سپیشل امتحان میں انٹرمیڈیٹ کے دونوں پارٹس یعنی گیارہویں اور بارہویں یا کسی

ایک مضمون یا زیادہ مضامین کیلئے مارکس امپرووکا داخلہ بھیج کر امتحان میں شریک ہو سکتاہے۔

مزیدبراں کسی امیدوار کے حاصل کردہ نمبر 33 فیصد سے کم تھے مگراسے حکومتی پالیسی کے مطابق 33 فیصد نمبر دے کر پاس کردیا گیا تھا

اور اب اسے اپنا رزلٹ قبول نہ ہے۔ توایسے امیدوار اپنا رزلٹ منسوخ کرا نے کیلئے انڈر ٹیکنگ بمعہ منسوخی فارم جو بورڈ ویب سائٹ پر موجود ہے ایسے سپیشل امتحان میں

شمولیت کے خواہش مند امیدواران بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر داخلہ فارمز کے آپشن میں جاکر اپنا رولنمبر لکھ کر منسوخی رزلٹ کا فارم بمعہ

”انڈر ٹیکنگ” اور داخلہ فارمز آن لائن بھیج کر ہارڈ کاپی یکم نومبر تک سنگل فیس کے ساتھ بورڈ آفس میں جمع کرائیں۔

ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ سپیشل امتحان کا انعقاد صرف اختیاری مضامین کا ہو گا۔ علاوہ ازیں مذکورہ سپیشل امتحان میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 میں غیر حاضر ہونے والے،

ریگولر داخلہ نہ بھجوانے کی وجہ سے رہ جانے والے امیدواران، انٹرمیڈیٹ سپلمنٹری 2021 کے آخری چانس کے حامل امیدواران اور انٹرمیڈیٹ ایڈیشنل

مضامین کا امتحان دینے کے خواہشمند امیدواران بھی شرکت کرنے کے اہل ہوں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پلاننگ آفیسر فہیم انور،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ اسحاق الرحمن،
محمد شریف اسسٹنٹ ڈائریکٹر پھاٹا،

مختار حسین ایم او اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوہ سلیمان کے بی ٹی ایس ٹاورز کے36کیسز پیش کئے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

تعمیراتی کاموں کے کوائف میں حکومت پنجاب کی مطلوبہ ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جائے،فائر سیفٹی،سڑکچر مینجمنٹ،اسسمنٹ پارٹی کی رپورٹس کے ساتھ ساتھ

تمام محکموں کے این او سی بھی منسلک کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان میں بی ٹی ایس ٹاورز کی تنصیب کے لئے ہر محکمہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھے

اور تمام مطلوبہ قواعدوضوابط پورے کرنے والے مالکان کو ہی ٹاورز نصب کرنے کی اجازت دی جائے۔

اجلاس میں بی ٹی ایس ٹاورز کے36کیسز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں شعبہ امور طلبہ کے زیراہتمام گداگری کی روک تھام کے موضوع پرسیمینار منعقد کیاگیا نظامت کے فرائض ڈاکٹر سہیل اختر سکھانی

صدر شعبہ تاریخ نے انجام دیئے. مقررین نے کہاکہ گداگری مہذب معاشرے پر بدنما داغ ہے جس کی روک تھام ضروری ہے.

پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خان صدر شعبہ اردو اور پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا صدر شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس،

ڈاکٹر محمد ابراہیم ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افیئرز نے بھی اپنی گفتگو کے ذریعے طلبہ کو گداگری کے قبیح فعل سے أگاہ کیا۔

سیمینار میں شریک شعبہ تاریخ و اردو سمیت سینکڑوں طلبہ نے اس موقع پر انسداد گدارگری میں بھر پور کردار ادا کرنے کا عہدبھی کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈی جی خان

محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ھدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اھتمام مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ظلم و ستم اور ناجاٸز تسلط کے

خلاف یوم سیاہ سیمینار کل مورخہ 27 اکتوبر بروز بدھ صبح گیارہ بجے ڈی جی خان آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ھوگا۔جس کے

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان ذیشان جاوید ھونگے۔اس موقع پر مقررین مقبوضہ کشمیر پر جاری بھارتی ظلم وستم اور تاریخ کی بدترین ریاستی دھشت گردی کے

بارے میں اظہار خیال کرینگے۔

اس سے قبل ڈی جی خان آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری میں مظلوم اور نہتے

کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نماٸش کا افتتاح بھی کیا جاٸیگا۔

%d bloggers like this: