دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصڑے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں جوکہ ہردورمیں میڈیا کی زوردار آواز سے ہی مسائل کاحل ممکن ہوتا ہے، ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد

وسیم نے صدر روہی پریس کلب (رجسٹرڈ)ڈسٹرکٹ بہاولنگرصاحبزادہ وحیدکھرل کی قیادت میں کلب ہذا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، میرٹ پر کام کرنامیری اولین ترجیحات میں شامل ہے، میرٹ سے ہٹھکر کوئی کام نہیں ہوگا خواہ کوئی بھی ہو، ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کو کہاکہ

یہ شہر یہ ضلع آپکا ہے آپ مثبت رپورٹنگ سے اپنے علاقے کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں،آپکی ایک غلط خبرسے چنگاری اور پھر آگ علاقہ اور ملک کو لیپٹ میں لے سکتی ہے،

لہذا میڈیاکو چایئے کہ ذمہ دارانہ کوریج کو اپناشعار بنائے،

روھی پریس کلب کے وفد میں سردار ظفراللہ خان ایڈووکیٹ چیئرمین، شیخ شاہدغفور سینئرنائب صدر، عامر حسینی نائب صدر،

مدثر جوئیہ جوائینٹ سیکرٹری، شاہدرسول قریشی سیکرٹری اطلاعات، کلب ہذا شامل تھے،۔۔۔۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو ٹکٹ ہولڈر

چوہدری عبد اللہ وینس، سید ندیم زمان شاہ، ملک مظفر ۔ میاں طارق عثمان گدوکا، ، ڈپٹی کمشنر (ر)محمد وسیم ، ڈی پی او محمد ظفر بزدار ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران علی،

ایکسین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد ظفر، تعمیراتی اور محکموں کے افسران موجود تھے۔۔ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں

عبد الغفار کالوکا وٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ترتیب دیتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی جائے

اور ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں، پرائس کنٹرول کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء کے تحت 133ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 24009ملین روپے سے زائد ہے۔

جبکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 80نئی ترقیاتی سکیموں پر جلد کام شروع کیا جارہا ہے جن کا تخمینہ لاگت 7994ملین روپے سے زائد ہے۔

اسی طرح 49 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 15939ملین روپے سے زائد ہے۔۔ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے تعمیراتی

محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں اور تمام ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ میعاد میں مکمل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ

ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں سستی اور غفلت نہ برتی جائے.بعد ازاں ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے ضلع میں امن و امان کی صورت حال بارے بریفنگ دی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

سوہنا آیا تے سج گئے گلیاں بازار، ہفتہ جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحت محکمہ ہیلتھ چیف ایگزیکٹو آفس کے تحت ہیلتھ ہال میں ایک پرووقارتقریب منعقد ھوئی

جسکی صدارت ڈاکٹر اسفندیار سی ای او ہیلتھ نے کی انکے

ھمراہ مہمانان گرامی میں ڈاکٹر نعیم عطاء ڈی ایچ او ، صدر روھی پریس کلب (رجسٹرڈ) ڈسٹرکٹ بہاولنگر صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی بھی تھے

اسٹیج پر موجود تھے، تقریب سے حضرت مولاناصاحبزادہ عبدالمجید نظامی نے نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں روح پرور خطاب کیا جسے سنکر حاضرین پر رقت طاری ھوگئ،

تقریب کو چارچاند لگانے کیلئے پاکستان کے معروف نعت خواں بابا فقیر حسین پنجتنی اور مقامی ہیلتھ دفترکے ملازم افضل ببل نے

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور پاک گھرانے پنجتن پاک سردار جنت بی بی فاطمۃ الزہ کی شان اقدس میں پرسوز آواز میں گلہائے عقدت پیش کئیے

دفتر سی ای او آفس کے ساجدمحمود مٹھا سپرینٹیڈنٹ، فیاض احمد جوئیہ ہیڈکلرک، سینئرکلرک، سیدخاور شاہ،چوہدری مدثر سمیت بڑی تعداد میں اہلکاران شریک ھوئے۔۔۔۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد ظفر بزدار نے جامع مسجد چک ہوتیانہ جب کہ ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انور بلدیہ ہال منچن آباد میں کھلی کچہری کی،

کھلی کچہری کا مقصدشہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔ڈی پی

اوبہاولنگر
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر نے

جامع مسجد چک ہوتیانہ جب کہ ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انور بلدیہ لان منچن آباد میں کھلی کچہری کی۔ اسی طرح ڈی پی او بہاولنگر نے ضلع بھر کے ڈی ایس پی /ایس ڈی پی اوز کو اپنے اپنے علاقہ میں کھلی کچہری کے انعقاد کا حکم دیا

جس کے تحت تما م ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں کھلی کچہر ی کے دوران عوام کے مسائل سنے ۔

اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ جات و سرکل ہائے میں جا کر کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔

میرے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہارڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔

کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کچہری میں متعلقہ ایس ایچ او ز اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

ڈی پی اونے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جب کہ

پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

منڈی مدرسہ جانوروں کی منڈی میں سہولیات کا فقدان بیوپاریوں سے ٹھیکیداروں کا الجھنامعمول بن گیا قانون اور معاہدے کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں

ڈی سی بہاولنگر فوری نوٹس لیں۔۔
تفصیلات کے مطابق منڈی مدرسہ میں ہفتہ وار مویشی منڈی میں بیوپاریوں سے جانوروں کی فیس تو لی جاتی ہے

مگر ٹھیکے داروں کی طرف سے سہولیات میسر نہیں ہے بلکہ ہر منڈی پر بیوپاریوں سے ٹھیکیداروں کی توں تکرار لڑائی جھگڑا معمول بن چکا ہے

جانوروں کی اس منڈی کو ٹھیکے دار معاہدے کے برعکس چلا رہے ہیں مویشی منڈی میں ہر دفعہ نیا ٹھیکیدار جنم لے لیتا ہے

پانی چارہ کھرلیاں سائے جیسی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے توڑی پرالی کے علیحدہ پیسے لیے جاتے ہیں انٹری کی بجائے واپسی پر پرچی لی جاتی ہے جو کہ

معاہدے کے برخلاف ہے بیوپارئ اللہ دتہ مرکھائ۔۔فرید ۔نویدخان۔اللہ بخش تخت محل فیصل قاسمکا نے مزید کہا ہے کہ

ٹھیکیدار دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر بیوپاریوں کو سرکاری معاہدے کے مطابق کوئ ریلیف نہ دیا جاتا ہے

عوام بیوپاری حضرات اور مقامی لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ

وہ فوری ایکشن لیں منڈی کا وزٹ کریں اور سرکاری عملہ تعینات کریں

بصورت دیگر وہ ٹھیکداروں کے ظلم کے خلاف احتجاج کے طور پر تمام جانور

ڈی سی آفس لے آئیں گے۔۔۔

About The Author