راجن پور
برصغیر پاک و ہند کے ہفت زبان عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کوٹ مٹھن شریف کے 124ویں عرس مبارک کے انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ
تمام متعلقہ محکمے جملہ مذہبی تقریبات و رسومات کے انتظامات و اقدامات کو حتمی شکل دے کر رپورٹ پیش کریں۔
تمام زائرین کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ ہمراہ لائیں۔عرس مبارک کے ایام کے
دوران محکمہ صحت،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،پولیس ،ریوینیو،سپورٹس ،ٹاﺅ ن کمیٹی ،واپڈا،ٹیلی فون اورمحکمہ اوقاف کے سربراہان اپنے اپنے کیمپ لگائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراجن پور محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پہلے سے بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔
واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے ۔خواتین زائرین کے احاطہ میں لیڈی پولیس تعینات کی جائے گی۔
عرس کے ایام میں تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
زائرین کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ہمہ قسمی ادویات موجود ہونی چائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن میپکو کو عرس کے ایام میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ ٹریفک کے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے مربوط منصوبہ بندی کر لیں
اور پارکنگ کے لئے مناسب جگہ کا انتظام کیا جائے۔سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تعیناتی کو ہر صورت ممکن بنائے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال،ڈی ایس پی ٹریفک ثنااللہ،سی ای او تعلیم وزیر آغا،
منیجر اوقاف،ایکسیئن میپکو،ایکسیئن پبلک ہیلتھ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر ثقلین خان،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
حکومت پنجاب کی ہدایات پر کویڈ 19ویکسی نیشن مہم RED(Reach Every Door), بھر پور جذبے کے ساتھ مختلف مقامات پر جاری ہے ۔
لوگوں کو چاہئے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور کورونا سے بچاو کی ویکسین لازمی لگوائیں۔
خود کو اور اپنے گھر والوں کو اس مرض سے محفوظ بنائیں اور زندگی معمول پر لائیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے پہلے دن کا ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے ۔
اس مہم کے دوران 12سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔
کویڈ 19ویکسی نیشن مہم RED, 12نومبر تک جاری رہے گی۔کوئی بھی فرد کویڈ19ویکسی نیشن سے محروم نہ رہے ۔
صوبائی مانیٹر برائے کورونا ویکسی نیشن مہم ضلع راجن پور ڈاکٹر علی ہاشم خان کااس مہم کے حوالے سے کا کہنا ہے کہ
ویکسی نیشن مہم کی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راجن پور اصغر علی ڈاہا کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق پورے پاکستان میں انتخابی فہرستوں میں جزوقتی نظر ثانی کا عمل شروع ہو رہا ہے ۔
ضلع راجن پور میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا عمل مورخہ ۷ نومبر ۱۲۰۲سے شروع ہورہا ہے ۔
اس عمل کے لیے محکمہ تعلیم سے اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ اس عمل کے لیے تصدیقی عملہ گھر گھر جا کر انتخابی فہرستوں میں درج ووٹران کی تصدیق
شناختی کارڈ کے مستقل/موجودہ پتہ کے مطابق کرے گا تاکہ آئندہ انتخابات میں غلطیوں سے پاک انتخابی فہرست ھائے ووٹران کا استعمال کیا جا سکے۔
عوام الناس کو چاہئے کہ ۷ نومبر۱۲۰۲سے گھر گھر ہونے والی تصدیقی مہم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے اور اہل ِخانہ کے درج ووٹوں کے تصدیقی عمل کو یقینی بنائیں۔
انتخابی فہرست میں اپنا نام، صحیح بلاک کوڈ موجود نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ تصدیقی عملہ کو فارم۳۱ پُر کر دیں اور اگر کوئی اس گھرانہ میں مرد ملازم ہو تو
وہ اپنے متعلقہ آفس سے تصدیقی سرٹیفیکیٹ فارم۴۱ کے ساتھ لف کر کے متعلقہ تصدیقی عملہ کو دے۔
ووٹوں کی تصدیق کا یہ عمل ایک ماہ جاری رہے گا اور ۶ دسمبر ۱۲۰۲ءکو ختم ہو جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ