نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملتان میں کرونا ویکسی نیشن موبائل سنٹر کا دورہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسی نیشن موبائل سینٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کی

لاہور:

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ملتان میں ٹینک چوک پر قائم کورونا ویکسی نیشن موبائل سنٹر کا دورہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسی نیشن کیلئے آنے والی خواتین سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسی نیشن موبائل سینٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کی

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا تعلیم و صحت سمیت دیگر محکموں کی70 ہزار خالی آسامیاں پر

کرنے کا اعلان
اپوزیشن پریشان نہ ہو،حکومت ہر صورت 5 سال پورے کرے گی۔

حکومت مضبوط ہے،اپوزیشن صرف واویلا کررہی ہے۔

حکومت مہنگائی سے نمٹنے کے لئے بہت جلد پیکج کا اعلان کرے گی۔

عوام کے مسائل اور مشکلات کا مکمل احساس ہے۔عثمان بزدار

 وزیر اعظم جلد عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے پیکیج کا اعلان کرینگے۔

 بے روزگاری کے خاتمے کیلئے 70 ہزار فوری نوکریاں فراہم کررہے ہیں۔

 پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے شکایات پر ایکشن لیں گے۔

کورونانے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے،پاکستان نے وباء سے نمٹنے کیلئے

بہترین حکمت عملی اپنائی۔عثمان بزدار
کورونا سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسی نیشن واحد راستہ ہے۔

حکومت پنجاب نے کورونا ویکسی نیشن کے لئے گھر گھر مہم لانچ کردی ہے۔

روزانہ10 لاکھ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے۔

18 ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں، دسمبر تک8 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف

حاصل کیا جائے گا۔

اپنے پیاروں کو وباء سے محفوظ بنانے کے لئے کورونا ویکسی نیشن کرائیں۔

شہری کورونا ویکسی نیشن مہم کامیاب بنانے میں حکومت سے تعاون کریں۔

ضلع ملتان میں ٹارگٹ کا54 فیصد حاصل کر لیا، دسمبر تک سوفیصد ویکسی نیشن کرینگے۔

جلد بہاولپور اور ملتان کا تفصیلی دورہ کرکے سب سیکرٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔

کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے افسران کی کمی پوری کررہے ہیں۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں۔

رول آف بزنس کی ترمیم اور منظوری حکومت کا کارنامہ ہے۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل بااختیار بنایا جائے گا۔

مرحلہ وار تمام محکمے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ منتقل کئے جا ئیں گے۔

About The Author