پاکستان مسلم لیگ نون نے مہنگائی کے خلاف بیس اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا
پاکستان مسلم لیگ نون اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی
پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی
کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدام کا
فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور
مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی۔ اعلامیے کے مطابق بیس اکتوبر سے ملک بھر
میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو اجتجاج
کی کال دے دی گئی۔ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے
اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،