دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔

ماہ ولادت آقا دو جہاں حضرت محمد ﷺ کے سلسلہ میں پولیس لائنز میں محفل میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

جس میں پولیس افسران و اہلکاران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،

جس کے بعد پولیس افسران نے شان رسالت ﷺ میں نعت خوانی کی۔

نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،

نبی اکرم ﷺ کی پوری زندگی قرآن کریم کی عملی تفسیر ہے۔ ہم آپ ﷺ کے نقش قدم پر چل کر دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں

کیونکہ ماہ ربیع الاول کا بنیادی پیغام یہی ہے کہ سیرت النبی ﷺ کو ہم نے اپنی زندگیوں میں عملی طور پر نافذ کرنا ہے۔

ہم سب اس مبارک موقع پر عہد کریں کہ ہم ہر قسم کی مذہبی منافرت سے بالاتر ہو نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور ان کی تعلیمات کی پیروی کریں گے

اورملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنے حصہ کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

سیرت کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

اور شرکاء کے لئے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

 

About The Author