دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

پی ایم سی کوختم کرکے پی ایم ڈی سی کوبحال کیا جائے این ایل آئی امتحانات فوری منسوخ اورنان میڈیکل پروفیشنل کوکونسل سے نکالاجائے کونسل میں طلباء نمائندوں

کوشامل کرکے تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیکر مذاکرات کے زریعے فیصلے کئے جائیں بصورت دیگرپہلے مرحلہ میں تمام میڈیکل کالجز کے سامنے مین روڈ بلاک

اوربعدازاں ڈی چوک اسلام آباد پراحتجاج کیاجائیگا ان خیالات کااظہار صدرپرائیوٹ میڈیکل اسٹوڈینس یونین پاکستان حسن بلوچ’چیف کوارڈینیٹر ملتان ڈاکٹرسعداحمد’ نائب صدر ڈاکٹرذیشان احمدملک’ کوارڈینیٹر گورنمنٹ ونگ ڈاکٹراحمدغفران نے

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 1962 سے قائم شدہ ادارہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پی ایم ڈی سی کوراتوں رات بزریعہ پی ایم سی آرڈینس2019 بلڈنگ پر قبضہ کرلیاگیا

اورہمارے اوپر پی ایم سی نامی ادارہ کومسلط کردیاگیا انہوں نے کہاکہ اس ادارہ میں نان پروفیشنل افرادکوہم عہدوں پر فائزکردیاگیا

جن میں علی رضا ایڈوکیٹ کو نائب صدر ‘روشینہ ظفر کشف فاونڈیشن ‘ممبرمیڈیکل کونسل جبکہ طارق احمدخان ‘بیکرتلی کمپنی کوممبرمیڈیکل کونسل بنادیاگیایہ وہ افرادہیں جن کا میڈیکل پروفیشن سے دوردورتک کوئی تعلق نہ ہے

اوران کو پی ایم سی کے اہم ترین عہدوں پر براجمان کرادیاگیا جس کی وجہ سے خرابیاں جنم لے رہی ہیں اوراس پراسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اعتراضات اٹھائے

اس کے علاوہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے افراد جن میں ڈاکٹرارشدتقی ‘حمیدلطیف ہسپتال کوصدرپاکستان میڈیکل کمیشن’ ڈاکٹرآصف لویا’شوکت خانم ہسپتال ‘ڈاکٹرانیس الرحمان’ڈینٹل کلینک اسلام آباد’ڈاکٹررومینہ حسن’آغاخان یونیورسٹی کو

ممبران میڈیکل کونسل بنادیاگیا اورکسی بھی میڈیکل تنظیم خواہ وہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہو’وائی ڈے اے ہو’پامی ہو’میڈیکل طلباء کی آرگنائزیشن ہویا دیگرمیڈیکل ماہرافراد جن میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز وپروفیسر زکواعتماد میں

لائے بغیر یہ ایکٹ ہم پرتھوپ دیاگیا انہوں نے مقامی میڈیکل یونیورسٹیز این ایل آئی امتحانات کومکمل طورپر مسترد کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ

پوری دنیا میں لائسیننگ امتحان کے بعدپوسٹ گریجویشن میں انڈکشن دی جاتی ہے اورنوکری کی گارنٹی ‘جبکہ یہاں ایسا کچھ نہیں دیاجارہاہے

پاکستان میں آدھاتیترآدھابٹیرقوانین کانفاذ ہوتاہے ڈیوٹی آورز وتنخواہ نامعقول لیکن امتحانات لے جاناہے انہوں نے کہاکہ

نئے داخل شدہ پی ایم سی طلباء سے اگرامتحان لیناہے تو اس کاپاسنگ معیار 70 فیصد سے کم کرکے 50 فیصد کیاجائے جو کہ تمام پروفیشنل امتحانات میں ہوتاہے اورپیسے بنانے کے لئے اس کو دوحصوں میں لیاجارہاہے

اوراس کی فیس 12 ہزار مقررکی گئی ہے جوکہ سراسربددیانتی اورلوٹ مارہے انہوں نے کہاکہ ایک دفعہ یہ امتحان ہوچکاہے جوکہ

ٹیبس نامی بدنام زمانہ کمپنی نے منعقدکروایاجس میں بے شمار میڈیکل گریجویٹس پریشان ہوئے انہوں نے

لاہوراسلام آباد میں پرامن ڈاکٹرز ومیڈیکل طلباء پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج ‘تشدد’آنسوگیس شیلنگ اورکیمیکل اسپرے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ

فوری طورپر پی ایم سی کوختم کرکے فوری طورپر پی ایم ڈی سی کوبحال کیاجائے ‘این ایل ای امتحان کوفوری منسوخ کیاجائے

نان میڈیکل پروفیشنل کوکونسل سے نکالاجائے بالخصوص وکیل علی رضاسے استعفی لیاجائے

‘تمام اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لیکر مذاکرات کے زریعے فیصلے کئے جائیں

پی ایم سی میں طلباء نمائندہ کوکونسل میں شامل کیاجائے

About The Author