نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا

مہنگی چینی بیچنے کا الزام لگا کر شوگر ملز کو جرمانے کیے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیا۔

جسٹس جواد حسن نے مختلف شوگر ملز مالکان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ

مہنگی چینی بیچنے کا الزام لگا کر شوگر ملز کو جرمانے کیے گئے۔

مسابقتی کمیشن نے جرمانوں کی وصولی کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

معاملہ پہلے سے ہی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے، جرمانے نہیں کیے جاسکتے

شوگر ملز مالکان کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت جرمانوں کی وصولی کا نوٹس کالعدم قرار دے۔

About The Author