سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے کا معاملہ
لاہور ہائی کورٹ نے درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کرنل ر مبشر سمت دس درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت کے حکم پر
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پیش ہو کر بلدیاتی اداروں کی بحالی کا پلان پیش نہ کیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
عدالت سپریم کورٹ سے بالاتر حکم جاری نہیں کر سکتی۔ سپریم کورٹ ہی توہین عدالت پر فیصلہ کرے گی۔
جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ وہ صرف سابق ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیں گی۔ درخواست گزاران نے موقف اپنایا کہ
عدالت میں کروائی گئی یقین دہانی پر عمل درآمد نہین کیا جا رہا۔ غیر قانونی اقدامات سے بلدیات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے.
حکمران اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے.
لوکل گورنمنٹ سسٹم کے تحت نظام منتخب نمائندوں نے چلانا ہے.
وکیل درخواست گزاران نے کہا کہ عدالت کے حکم پر ہونے والے اجلاس کی کاروائی اور میٹنگ منٹس نہیں دئیے جا رہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،