دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نور مقدم کیس، ظاہر جعفرکی والدہ کی ضمانت منظور ،والد کی خارج

ملزم کے والدین نور مقدم کو قتل ہونے سے بچا سکتے تھے، جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ نے ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت بی بی کی ضمانت منظور کر لی

دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عصمت آدم کی ضمانت منظور کی گئی

ملزم کے والد ذاکر جعفر کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی گئی

نورقدم قتل میں ملزم کی والدہ کا کردار سیکنڈری ہے،سپریم کورٹ

ملزمان کے وکیل کی ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے ٹرائل سے متعلق فیصلے میں مداخلت نہیں کرے گی،عدالت

ٹرائل کورٹ ملزمان کو شفاف ٹرائل کا پورا حق فراہم کرے،عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا فیصلہ برقرار

والد اور والدہ دونوں کا کردار سہولت کاری کا ہے،وکیل مدعی شاہ خاور

یہ مان بھی لیں کہ ماں کو قتل کا علم تھا مگر وہ کراچی بیٹھ کر روک تو نہیں سکتی

تھی،جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ نے ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی

ٹرائل چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایات دی جائیں،وکیل ملزمان خواجہ حارث

ہمارا شفاف ٹرائل کا حق متاثر ہوگا،وکیل خواجہ حارث

کیا دنیا میں غیر شفاف ٹرائل کا بھی کوئی تصور ہے،جسٹس قاضی امین

والدین کو وقوعہ سے متعلق علم تھا،جسٹس منصور علی شاہ

والدین نے وقوعہ روکنے کی کوشش نہیں کی،جسٹس منصور علی شاہ

ملزم کے والدین نور مقدم کو قتل ہونے سے بچا سکتے تھے، جسٹس منصور علی شاہ

والدین سے ملزم سے کیا گفتگو ہوتی رہی یہ کسی کو علم نہیں،وکیل درخواست گزار خواجہ حارث

حتمی فیصلہ ٹرائل کورٹ نے کرنا ہے،جسٹس منصور علی شاہ

About The Author