دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی جشن میلادالنبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔

اس حوالے سے انتظامیہ،سیاسی قیادت،تاجر،علمائے کرام،سول سوسائٹی اور شہری ایک پیچ پر ہیں اور ان میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کے روٹس کا پیدل معائنہ کیا۔

انہوں نے روٹس وزٹ کے دوران سکیورٹی، تجاوزات خاتمے،صفائی و ستھرائی،گڑھوں کی فلنگ ودیگر معاملات کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈی ایس پی ریحان الرسول،صدر میلاد کمیٹی

ڈیرہ غازی خان انور حسن قریشی اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی،ڈی پی او عمر سعید ملک افسران،

تاجروں،علمائے کرام کے ہمراہ پاکستانی چوک، پتھر بازار روڈ،فوارہ چوک،چنڑ چوک،رضویہ چوک،چوک کمہاراں والا،عظمت روڈ، حیدریہ چوک، کلمہ چوک،

قادریہ دربار روڈ، گھنٹہ گھر گولائی چوک اور ملحقہ بلاکس، 8،7،3، 2،ای،این اوربلاک پی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ٹائم لائن دیتے ہوئے

بلدیہ افسران کو ہدایات دیں کہ جلوسوں کے روٹس کی سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کی فلنگ کی جائے،صفائی شفٹوں میں کی جائے اور اضافی عملہ تعینات کیا جائے،

سکیورٹی فول پروف بنائی جائے،تجاوزات،پھٹوں کا خاتمہ اور ریڑھیوں کو ہٹایا جائے،نالیوں کی حوضیوں پر سلیب رکھے جائیں۔

روٹس معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ

جشن میلادالنبی ﷺکے سلسلہ میں عوامی جوش وخروش قابل دید ہے،مرکزی جامع مسجد سے پاکستانی چوک تک کے مرکزی روٹس کو ہمہ قسم کی تجاوزات سے پاک کیا جارہا ہے،

منتظمین اور شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ بھرپور

عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، روایتی جلوسوں کے روٹس کو کلئیر اور مسائل کے حل کیلئے افسران کو پابند کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ساڑھے پانچ کلومیٹر جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے لئے پولیس،بی ایم پی اور ڈولفن کے جوان تعینات ہوں گے

جن کے حوصلے بلند ہیں۔اس دوران تاجروں کی طرف سے انتظامی افسران اور سیاسی قیادت پر پھول بھی نچھاور کئے گئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

گرلز سنٹر آف ایکسی لینس ڈیرہ غازی خان میں شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے تحت سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پرنسپل شبانہ آفرین،اساتذہ،طالبات اور خواتین نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گلہائے

عقیدت پیش کئے۔ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کو بہترین
مقام دلایا۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے قبل بیٹیوں کو زندہ درگور کردیا جاتا تھا۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیٹی کو دیکھتے تو کھڑے ہوجاتے اور اپنی چادر بچھا کر انہیں بٹھاتے۔

خاتم النبین ﷺ کی آمد سے ظلم اور جہالت کا دور ختم ہوا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام عالم کیلئے رحمت بن کر آئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات جاری ہیں۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی اور ورکنگ ویمن ہاسٹل ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ سیرت کانفرنس میں بطور

مہمان خصوصی شرکت کی۔مہمانوں اور شرکاء کو یاددگاری شیلڈ دیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین ﷺکی سیرت پر عمل کرکے دین اور دنیا میں

کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے۔وائس چانسلر میر چاکر رند یونیورسٹی ڈاکٹر محمود سلیم،

منیجر ورکنگ ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ، سپرنٹنڈٹنٹ دارالامان زرینہ بی بی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے سرکاری سطح پر بارہ روزہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کا تقریبات کی ہدایات جاری کرکے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔حضور اکرم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے

علاوہ ازیں مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے چیئرمین مرکزی میلاد کمیٹی انور حسن قریشی ایڈووکیٹ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرکزی جلوس کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میٹروپولٹین کارپوریشن کے افسران بھی موجود تھے.چئیرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے کے افسران کو شہر کے

تمام چوک کو روشن کرنے اور میونسپل کے عملہ کو شہر کے تمام روڈز کلئیر کرنے اور ویسٹ مینجمنٹ کو جلوس روٹس کی مکمل صفائی،پانی اور چونا کا چھڑکاؤ کرنے

کی بھی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ملک میں امن و امان اور استحکام پاکستان کی خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے کوٹ چھٹہ میں تقریب منعقد ہوئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ذکاء الدین بزدار،سوشل ویلفئیر آفیسر راجہ شہریار اور دیگر نے بصارت سے محروم خصوصی افراد میں سفید چھڑیاں بھی تقسیم کیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ذکاء الدین نے کہا کہ حکومت پنجاب معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

مالی امداد کے ساتھ سرکاری ملازمت میں کوٹہ اور مراعات دی جارہی ہیں،

محکمہ سوشل ویلفیئر بھی خصوصی افراد کی بحالی اور رہنمائی کیلئے ہرممکن کردار ادا کرے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں انسداد گداگری مہم جاری ہے

اسی سلسلے کے تحت کوٹ چھٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ کی زیر قیادت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

جس میں سوشل ویلفئیر آفیسر راجہ شہریار اور دیگر محکموں کے ملازمین،

این جی اوز کے عہدیدار اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد علی بدھ نے کہا کہ

پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ضرورت مندوں تک خود پہنچا جائے اور ان کی ہرممکن مدد کی جائے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پرنسپل دانش سکول گرلز ونگ ڈیرہ غازی خان شبنم حسیب نے بتایا کہ

انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان میں گرلز ونگ کا نتیجہ سوفیصد رہا۔تمام 84 طالبات نے کامیابی حاصل کی۔پرنسپل شبنم حسیب نے بتایا کہ

پنجاب بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 47 طالبات نے اے پلس،14 نے اے اور 14 نے بی گریڈ لیا۔

کوٹ چھٹہ کے دیہی علاقے چاہ کنڈے والا کے مزدور کی بیٹی عابدہ فیض

نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے ادارہ کانام روشن کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالرحمن محمدعارف نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا.

انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30 چوہدری عابد حسین میو،سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد علی اور

میڈیکل آفیسر محمد ایوب بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا

اور قیدیوں سے مسائل دریافت کیے. ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے.

یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان:

وزیر آبپاشی پنجاب سردار محمد محسن لغاری نے کہا ہے کہ حضور پاک صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و الفت ہمارے ایمان و یقین کا اہم جزوہے،

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ زبان کے ساتھ اعمال بھی ہیں،ان کی سیرت پر عمل میں ہی ہماری دنیاوی و آخرت کی کامیابی پوشیدہ ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں منعقدہ محفل سماع کے

موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر

ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل،انفارمیشن آفیسر خالدرسول،ایڈمن آفیسر فضل کریم اور عاشقان مصطفٰی کی کثیر تعداد موجود تھی۔محفل سماع میں نقابت کے فرائض محبوب جھنگوی

نے انجام دئیے۔صوبائی وزیر سردار محمد محسن لغاری نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و عشق ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے،

وفاقی و صوبائی حکومتیں اس ماہ مقدس ربیع الاول کے پہلے عشرہ کو شان رحمت اللعالمین کے طور پر منارہی ہیں تاکہ

ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور اور تعلیمات سے اپنے دلوں کو منور کر سکیں،انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا بہترین طریقہ ان پر

درود و سلام بھیجنا ہے اسے زندگی کا لازمی حصہ بنایا جائے،اس عمل سے ہمارا ان سے تعلق و رشتہ مضبوط ہوگا

اور ہمیں ان کی معرفت و شفاعت حاصل ہوگی۔محفل سماع میں نامور قوال فیاض احمد صابری فریدی اور ہمنوا نے عارفانہ کلام پیش کیا جسے خوب سراہا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار، منشیات سمگلر سے 15 کلو گرام چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دراہمہ کو مخبر کی جانب سے اطلاع ملی کہ ڈالہ نمبر 387۔PAF جس میں کافی مقدار میں چرس موجود ہے

اور وہ اسے لے کر ملتان جا رہا ہے۔ جس پر تھانہ دراہمہ پولیس نے ڈالہ کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے 15 کلو گرام چرس برآمد ہوئی

جسے ملزم سمگلنگ کی غرض سے لے کر جارہا تھا۔
پولیس تھانہ دراہمہ نے ملزم روزے خان ولد شیر زمان قوم روضن زئی کو

ڈالہ و چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دراہمہ اسحاق جان کا کہنا تھا کہ

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ضلع بھر میں چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے

کرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ معاشرے کے ناسور اور منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں

ملوث منشیات سمگلروں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

About The Author