دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نابینا افراد کی معاونت کرنا حکومت سمیت پورے معاشرے کی ذمیداری ہے، بلاول بھٹو زرداری

سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن پر نوجوانوں کا جذبہ قابلِ تحسین اور کردار کلیدی ہے

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن منانے پر قوم کو مبارکباد

آج کا دن مناکر پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک ذمیدار اور انسانیت دوست قوم ہے

سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن پر نوجوانوں کا جذبہ قابلِ تحسین اور کردار کلیدی ہے

پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد افراد بینائی سے محروم ہیں، جبکہ جزوی طور نابینا افراد کی تعداد 60 لاکھ کے قریب ہے

اس سے انکار نہیں، پاکستان میں بنیائے سے محروم افراد کو ہر سطح پر مشکلات کا سامنا ہے

ایسے حالات میں نابینا افراد کی معاونت کرنا حکومت سمیت پورے معاشرے کی ذمیداری ہے

حکومتِ سندھ نے خصوصی افراد (معذور) کے روزگار، بحالی و بہبود سے متعلق قانونسازی کی ہے، جو قابلِ تحسین اقدام ہے

خصوصی افراد کے فلاح و بھبود کی ضمن میں ملکی سطح پر ابھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان پیپلز پارٹی بینائی سے محروم افراد کے مسائل کے حل کے لیئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

About The Author