دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے غازی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے تحت تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشیداور دیگر ہمراہ تھے. ایکسیئن بلڈنگز محمد وقاص نے بریفنگ دی.کمشنر نے سٹی کیمپس کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر غازی یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے

منصوبے پر چار ارب روپے کے قریب لاگت آئے گی. منصوبے میں معیاری مٹیریل استعمال اور ماہرین کی گائیڈ لائن پر عمل کیاجائے.

منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں.

کمشنر سارہ اسلم کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ سٹی کیمپس پر چارگروپس میں تعمیراتی کام کیا جارہا ہے

جس پر ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی تعمیراتی کام مئی 2021میں شروع ہوا

اور 21مئی 2024 میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

حکومت نے ملک بھر میں 15 سے 27 نومبر تک خسرہ روبیلا مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ریجنل کنسلٹنٹ ای پی آئی حبیب احمد لغاری نے کہا کہ

حکومت پاکستان نے پہلی مرتبہ روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین متعارف کرادی ہے.انہوں نے بتایا کہ

روبیلا کی بیماری حمل کے پہلے تین ماہ میں ماؤں پر اثر کرتی ہے اور 90 فیصد سے زائد بچے متاثرہ ماں کے پیٹ میں ضائع ہوجاتے ہیں

صرف دس فیصد پیدا ہونے والے بچوں میں بھی بولنے، سننے، دیکھنے کی صلاحیت متاثر ہونے کے ساتھ دماغی امراض، دل کے سوراخ،پھیپھڑوں اور دیگر بیماری

لاحق ہوجاتی ہے۔روبیلا متاثرہ سے صحت مند بچہ کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ریجنل کنسلٹنٹ ای پی آئی حبیب احمد لغاری نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوقت طویل خسرہ

روبیلا مہم شروع کی جارہی ہے۔مہم کے دوران نو ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ روبیلا کی ویکسین لگائی جائے گی۔

ڈی جی خان ڈویژن کی مہم میں 18 ہزار تربیت یافتہ افرادی قوت حصہ لے گی۔

چاروں اضلاع میں 3900 موبائل اور فکسڈ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مراکز صحت کے علاوہ گھروں کے نزدیک کڈ سٹیشن بنائے جائیں گے۔

والدین بچوں کی بہتر صحت کیلئے ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ڈویژنل ویریفیکیش کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ نے میٹنگ کے

ایجنڈا پر بریف کیا۔مظفر گڑھ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کے علاوہ سیٹلمنٹ کلرک سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

کمشنر سارہ اسلم نے بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر بطور چیئرمین کمیٹی ضلع مظفر گڑھ میں محکمہ بحالیات سے متعلق دو فریقین کے درمیان دکان اور مکان کی ملکیت کے

تنازعہ کے معاملات کا جائزہ لیا۔

کمشنر سارہ اسلم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفر گڑھ اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کیں کہ

تمام ریکارڈ کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کریں۔معاون ریکارڈ کی مدد سے ویریفیکشن کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں کم پیمانے اور گرانفروشی پر تین آئل ایجنسیز سربمہر کردی گئیں،25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے کارروائیاں کیں۔

دو دکانیں بھی سیل،قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اینٹوں کے بھٹہ مالک کو دس ہزار روپے بھی جرمانہ کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد علی بدھ نے پٹرول پمپ کے پیمانے چیک کرتے ہوئے 25 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے بھی کارروائی کرتے ہوئے

پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین آئل ایجنسیز اور دو دکانیں سر بمہر کیں

اینٹوں کے بھٹہ کا بلور فنکشنل نہ ہونے پر مالک کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کورونا ویکسی نیشن کا روزانہ ہدف حاصل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں

سنٹرز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ موبائل کیمپس قائم کئے جاسکتے ہیں،

کمشنر سارہ اسلم نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

ڈپٹی کمشنرز روزانہ کے ٹارگٹ کے ساتھ ہفتہ
وار پلان پیش کریں۔تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے۔12 سال سے 15 سال کے طالب علموں کو پہلی ڈوز 30 اکتوبر اور

دوسری ڈوز 30 نومبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو ویکسی نیشن والدین کی موجودگی اور

رضامندی سے کی جائے تو بہتر ہوگا۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ڈینگی پھر سر اٹھا رہا ہے۔انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھی جائے۔

ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس یقینی بنائی جائے۔چاروں اضلاع میں سموگ سے بچاؤ کے اقدامات کئے جائیں۔

خدمت مہم میں عوام کا اعتماد اہمیت کا حامل ہے۔میونسپل سروسز بہتر کرکے عوام کے مسائل بروقت حل کئے جائیں۔

سرگرمیوں کے غلط اور جعلی اعدادوشمار پیش کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی حدود میں سٹیٹ آف دی آرٹ او پی ڈی بلاک کی عمارت تعمیر کی جائے گی۔

مشیر صحت نے بتایا کہ ان کی تجویز پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان نے منصوبہ کی انتظامی منظوری کے ساتھ مطلوبہ فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے اندر میڈیکل ایمرجنسی کے بالکل سامنے سینٹرلی ایئرکنڈیشنڈ او پی ڈی بلاک تعمیر کیا جائیگا

جس کیلئے تین ارب 85 کروڑ 96 لاکھ اور60 ہزار روپے کی خطیر گرانٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔

او پی ڈی بلاک کی تعمیر سے ڈی جی خان اور اس سے ملحقہ شہروں کے

مریضوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام تر طبی سہولیات میسر ہوں گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ناقص کارکردگی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے اور کارکردگی بہتر نہ ہونے پر

اختیارات واپس لینے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔مجسٹریٹس کو خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

کسی دوسرے افسر کو مارکیٹ میں معائنہ کی اجازت

نہیں ہوگی۔آٹا اور چینی کی سمگلنگ روکنے کیلئے صوبائی سرحدی مقامات پر پر متعلقہ محکموں کی چیک پوسٹ قائم کرکے موئثر

مانیٹرنگ کی جائے گی اور قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائیگا۔یہ احکامات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے

ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔کمشنر نے کہا کہ ہر ضلع میں سب سے ناقص کارکردگی پر پانچ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹسز

اور بہتر کارکردگی پر بھی پانچ مجسٹریٹس کو جزا دی جائے ۔ آٹا،چینی کی دستیابی،سمگلنگ اور سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ آٹا،چینی کی خریدوفروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔صوبائی سرحدی مقامات پر چیک پوسٹ قائم کرکے

آٹا چینی کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جائے سمگلنگ پر قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی کیلئے پولیس سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔

چینی کے سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جائے منڈیوں میں پھل اور سبزیوں کی تمام نیلامیوں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے

منڈیوں میں کوئی بھی چیز بغیر نیلامی کے فروخت نہیں ہونی چاہیے۔مارکیٹ کمیٹی کا عملہ منڈیوں میں متحرک رہے۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مارکیٹوں میں نکلیں

۔ناجائز منافع خور،ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا جائے، دکانوں میں نمایاں جگہوں پر سرکاری نرخنامے

آویزاں کرائے جائیں۔مجسٹریٹس کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی جائے۔کمشنر نے ریونیو افسران کو ڈیجیٹل گرداوری میں مزید تیزی لانے کی ہدایت بھی جاری کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے سپرے کیلئے ڈینگی فورس کو فعال کرنے اور

لاروا ملنے والے علاقوں میں اضافی ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
قیصر عباس رند نے کہا کہ ڈینگی کا پھیلاؤ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے،

بدلتے موسم میں ہمیں ڈینگی مچھر کے لاروا کی پیدائش کو روکنا ہوگا،

سنجیدہ اقدامات سے ہم اس مہلک وباء پر قابو پا سکتے ہیں،ضلع ڈیرہ غازی خان سے15
ڈینگی مریض سامنے آنے اور 17جگہوں سے ڈینگی لاروا ملنے سے

ہمیں سرویلنس پر مزید توجہ دینا ہوگی،انہوں نے کہا کہ لاروا سے متاثرہ علاقوں خصوصاً سخی سرور میں اضافی ٹیمیں بھیجی جائیں،

تمام افسران سرگرمیوں کے فیڈ بیک کو شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ آپس میں کوآرڈی نیشن کو بہتر بنائیں،انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں سے پرفارمنس کو بہتر کیا جائے،

کھڑے پانی،تالابوں،کباڑ خانوں،ائر کولرز اور ٹائر شاپس کی پڑتال کی جائے،انہوں نے کہا کہ سرویلینس کے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کیا جائے

اور اس دوران پیش آنے والے ایشوز کو حل کیا جائے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ڈیرہ غازی خان کے15مریضوں میں سے11 ڈسچارج ہوچکے ہیں جب کہ

نشتر ہسپتال،شوکت خانم ہسپتال میں ایک ایک اور 2ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اجلاس میں تمام محکموں کی انسداد ڈینگی بارے سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کی سبزی منڈی میں اجناس کی براہ راست فروخت کیلئے کسان پلیٹ فارم بحال کردیا گیا ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سرور والی سبزی منڈی کا دورہ کیا

اور معاملات دیکھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا ان کے ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے دورہ کرتے ہوئے کسان پلیٹ فارم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے بریفنگ دی۔سبزی منڈی میں اجناس کی براہ راست فروخت کیلئے کسان پلیٹ فارم بحال کردیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر نے سرور والی کی سبزی منڈی میں کسان پلیٹ فارم، پھل، سبزیوں کی نیلامی کے معاملات دیکھے۔انہوں نے کسانوں،آڑھتیوں اور خریداروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

منڈی میں پھل،سبزیوں کی قیمتیں چیک کرنے کے ساتھ پبلک ایڈریس سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پھل اور سبزیوں کی قیمتیں لاؤڈ سپیکر پر مشتہر کرنے کی ہدایات جاری کیں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ

نبی پاک ﷺ کی حیات طیبہ رواداری، ہمدردی اور عفودرگذر کے واقعات سے بھری ہوئی ہے.جشن منانے کے ساتھ ساتھ

حضوراکرم ﷺ کی سیرت پر عمل کیاجائے. انہوں نے ان خیالات کااظہار شان رحمت اللعالمین کے تحت سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

یونیورسٹی میں ان کی زیر سرپرستی اور شعبہ امور نوجواناں کی زیر نگرانی یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں ایک محفل میلاد کا انعقاد ہوا

جس میں جامعہ کے اساتذہ، سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر راشدہ قاضی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔

پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، پروفیسر ڈاکٹر سعد اللہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن و دیگر پروگرام میں شریک ہوئے۔

مختلف شعبہ جات کے سٹوڈنٹس نے حضور پرنور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات اقدس کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے دعا کرائی اور ڈاکٹر محمد ابراہیم نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں۔

About The Author