دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 راجن پور

راجن پورپولیس کا خطرناک اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن۔

گزشتہ 10 روز کے دوران 63 خطرناک اشتہاری ملزمان دھر لیئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پور کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور

محمد افضل کی ہدایات پر ضلع بھر میں سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزمان کے خلاف راجن پور پولیس کی جانب کریک ڈاؤن جاری۔

ڈی پی او راجن پور کی جانب سے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز کو سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی فہرستیں فراہم کر کے

گرفتاری کے حوالے سے ٹارگٹ دے دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے دیئے گئے

ٹارگٹ کا روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل لفٹر/سنیچر گینگز کے سرگرم کارکنان کے خلاف کمپین لانچ کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے جا چکے ہیں۔

سی آئی اے اسٹاف کو بھی اس حوالے سے ٹارگٹس دیئے گئے ہیں۔

راجن پور پولیس کی جانب سے 18 تھانوں کی پولیس ٹیمز کی جانب سے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں گزشتہ 10 روز کے دوران سنگین مقدمات میں

مطلوب 63 اشتہاری ملزمان گرفتار کیئے جا چکے ہیں۔ گرفتار کیئے جانے والے اشتہاری ملزمان پولیس کو قتل/اقدام قتل/ ڈکیتی/ رابری اور

موٹر سائیکل سنیچنگ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور

شان رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے دانش اسکول فاضل پور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں پرنسل دانش اسکول فاضل پور رفیع الدین ،اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پرنسپل دانش اسکول فاضل پور رفیع الدین نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں۔

آپ ﷺ کی سیرت سے مساوات کا درس ملتا ہے۔دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و علی الہ و اصحابہ وسلم سے محبت ایمان کا حصہ ہے ۔

اسواہءحسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اس کی پیروی کرتے ہوئے ہم اپنی زندگی کو روشن بنا سکتے ہیں۔

نبی کریم ﷺکی ذات اقدس ہمارے لئے اسوہءکامل ہے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

شان رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے ضلع بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے

۔دارالامان راجن پور میں آج جشن عید میلاد النبی ﷺ منعقد کی گئی ۔

جس میں دارالامان میں مقیم خواتین نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺمیں خواتین نے نعت خوانی کی اور تقریب میں سماں باند ھ دیا۔

تقریب سے سپرنٹنڈنٹ دارالامان صبا زہرا نے خطاب کیا اور کہا کہ

آپ ﷺ نے خواتین کو تحفظ اور حقوق دئے۔سیرت طیبہ سے مساوات کا درس ملتا ہے

۔تقریب میں منیجر صنعت زار نادیہ نواز نے بھی شرکت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

دکھی انسانیت کی خدمت میرا شعار ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ا حمر نائیک نے اپنے آفس میں دور دراز سے آئے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ

ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان لوگوں کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دیں۔

اس سلسلے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔اپنے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شکایات کے ازالے اور حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

حکومت پنجاب کے حکم پر ڈپٹی کمشنر راجن پوراحمر نائیک کی زیر سرپرستی شہر اور گردونواح کی دکانوں پر سبسڈائز چینی فراہم کردی گئی ۔

اس ضمن میں طے کردہ پالیسی کے مطابق شہریوں کو امپورٹڈ چینی 90 روپے فی کلو میں فروخت کی جائیگی

۔ڈپٹی کمشنر نے انڈسٹریز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ

جن دکانداروں کو سبسڈائزڈ چینی دی گئی ہے ان کو مانیٹر کیا جائے مصنوعی قلت اور ناجائز نرخ کی شکات پر ڈیلیز اور دکاندار بلیک لسٹ کردیا جائیگا ۔

صارفین کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیج ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور

قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3 سفاک قاتل پولیس تھانہ فاضل پور کی کاوشوں سے اب قانون کے شکنجے میں۔

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پور کیمطابق مقدمہ نمبر 738/21 میں مطلوب 3 ملزمان

کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کو ایس ایچ او اسد عباس کی سربراہی میں بنائی گئی پولیس ٹیم کی کاوشوں سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے زمین کے تنازع پر سفاکیت سے مسمی منیر احمد کو قتل کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان حبیب اللہ ولد محمد یار ،

عنایت اللہ ولد حبیب اللہ اور شاہ زیب ولد شاہد حسین کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حاجی پورشریف

حاجی پورشریف کی معروف کاروباری شخصیت وآڑھتی غلام حسین کھوسہ کے جواں سال بیٹے ندیم کھوسہ کی وفات پر شہر بھر کے عوامی،

سماجی،سیاسی،مذہبی،صحافتی اور کاروباری حلقوں نے تعزیت کااظہار کیا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

جام پور

( وقائع نگار )

سی بی اے ایمپلائز یونین انتخاب سال 2022(24کیلےمیدان سج گیا تاریخ ساز شاندار معاشی پیکیج ایگریمنٹ بقایاجات کے ساتھ منظور کرانے ولاکھوں روپے ادائیگی کرانے پر

درجنوں مزدوروں ایمپلائز کا ایڈمن سیکشن کے ٹکا خان بلوچ حاجی ارشد امین خان آفریدی کی قیادت میں صدریونین زبیر احمد خان پیر محمد پرچم گروپ میں

ٹرانسمشن کے 23 دوستوں جن میں سید طارق رضوی چوہدری محمد طارق علامہ محمد عارف افتخار منیر بلوچ محمد سلیم قیصرانی محمد کلیم شہباز گل آفریدی طاہر خان درانی حافظ محمد طاہر مدثر سلیم غلام عباس غلام جیلانی محمد صابر نزیر احمد لغاری

عبدالستار محمد حسنین جواد عبداللہ سعید خان کاشف نواز محمد حسین محمد فیاض اور محمد یونس وندیم آفریدی کی زبیر احمد خان گروپ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر یونین زبیر احمد خان جنرل سیکرٹری شاہین اقبال مروت مرکزی

جوائنٹ فنانس سیکرٹری حاجی ارشد امین آفریدی مرکزی رہنما اشفاق خان راجپوت نے خطاب میں کہا کہ سوی ناردرن گیس کمپنی میں صدر یونین میر کارواں مزدوروں کے حقوق کے صیح معنوں میں علمبردار زبیر احمد خان وان کی ٹیم کی

شبانہروز کاوشوں سے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے برطرف 42مزدور بحال کرانے سال 2019_21کا شاندار تاریخ ساز ایگریمنٹ بقایاجات کے ساتھ

مزدوروں کے دلائیی 527,سیکڈ مزدور ایس این پی ساتھی بھی جلد ہماری کمپنی کا حصہ ہونگے

اس ہفتہ ویلفیئر لون آن لائن درخواستیں وصول ہونگی پرموشن پالیسی بلڈریشن کوٹہ حتمی مراحل میں ہے 20اکتوبر صدر یونین محبوب قائد زبیر احمد خان سیکرٹری جنرل شاہین اقبال مروت و دیگر قائدین کا تاریخ ساز استقبال مدینتہ الاولیاء ملتان کی سرزمین پر کیا جائے گا

مزدوروں کی عزت نفس پر کوئ سمجھوتا نہیں ہوگا نیا سال کا سورج دوبارہ زبیر احمد خان گروپ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا

ان خیالات کا اظہار مرکزی جوائنٹ فنانس سیکرٹری حاجی ارشد امین خان آفریدی نے آفریدی ہاؤس میں چیر مین ڈی جی خان ملک محمد سلیم میڈیا کوآرڈینیٹر ملک عصمت اللہ جوئیہ ایم شہباز خان راؤ تنزیل احمد ملازم حسین خان رند وائس چیئرمین علمدار حسین بھٹی

حاجی محمد اکرم ملک محمد مجاہد محمد امجد کلاچی کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر مقدس فریضہ سر انجام دے رہے ہیں محض زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں 7000مزدوروں کیلئے انقلابی

تاریخ ساز اقدامات منیجمنٹ سے منظور کروائے ہیں گزشتہ روز صدر یونین زبیر احمد خان نے 7,سال سے برطرف مزدور کو مراعات کے ساتھ بحال کرکے ان کی دہلیز پر خوشیاں پہنچا دی ہیں

چارج شیٹ انکوائری ودیگر الزامات کے تحت برطرف 40,مزدور بھی 2سال میں بحال کرانے انشاء اللہ بےلوث خدمت کا عظیم مشن جاری رہے گا

صدریونین زبیر احمد خان جنرل سیکرٹری شاہین اقبال مروت مرکزی قائدین 20اکتوبر کو مدینتہ الاولیاء ملتان میں جنرل ورکرز کنونشن کا انعقاد کر رہے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 جام پور صدرِ یونین زبیر احمد خان شاہین اقبال مروت حاجی ارشد امین آفریدی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے

ٹکا خان بلوچ محمد طارق منیر رضوی چوہدری محمد طارق محمد سلیم قیصرانی علامہ محمد طاہر محمد حسنین ودیگر زبیر خان پیر

محمد پرچم گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور

(بیورو چیف )

لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ضلع راجن پور میں بعض لڑکیاں گھروں سے اسکول کے دور ہونے اورلڑکیوں کے سکولوں کی تعدادکم ہونے کی

وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کر پاتیں ضرورت اس امر کی ہے کہ لڑکیوں کو مساوی تعلیمی مواقع دئے جائیں تاکہ

وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں،یونیسکو اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق اس وقت پاکستا ن میں لڑکیوں کی ایک کثیر تعداد سکولوں سے باہر ہے

جنہیں والدین سکول بھیجنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں،کم عمری کی شادیوں کی وجہ سے ہر 20منٹ بعد زچگی کے دوران ایک حاملہ خاتون موت کے منہ میں چلی جاتی ہے

جسکاادراک اورروک تھام لڑکیوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی تنظیم نیلاب راجنپور کے عہدیداران و اراکین آفتاب نواز مستوئی ‘

عبدالروف بالم ‘ معاذ اصغر ‘کلیم اللہ بھٹی ‘ مس انیلا عبد اللہ, مس ماریہ ملک ‘ شہر بانو ‘در شہوار اور دیگر نے نے لڑکیوں کی تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سےایک

مشترکہ بیان میں سے کیا انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو دانستہ طور پر تعلیم سے دور رکھنا اور دیگر کئی زیادتیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے لڑکیوں کے حقوق اور لڑکیوں کو درپیش مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے گیارہ اکتوبر کو لڑکیوں کا بین الاقوامی دن قرار دیاانہوں نے مزید کہا کہ

ہر سال اکتوبر میں اقوام متحدہ کی جانب سے لڑکیوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ لڑکیوں کا عالمی دن منانے کایہ سلسلہ 2012 سے شروع ہوا۔

دن منانے کا رواج دراصل متعلقہ موضوع پر لوگوں میں شعوری بیداری پیدا کر نے اور ان کی توجہ اس اہم مسلے کی جانب مبذول کرانے کی کوشش ہے۔

اور ساتھ ہی اس بات کا اعتراف بھی کہ زیر بحث موضوع پر صورتِ حال مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہے،

اس پر توجہ کی ضرورت ہے۔ یو این او نے اس دن کے حوالے سے لڑکیوں کے جن مسائل پر توجہ دی ہے،

ان میں تعلیم، تغذیہ، بچپن کی شادی، جبر ی شادی، قانونی اور طبی حقوق سے متعلق بیداری پید اکرنا ہے۔

یونیسکو کے مطابق عالمی سطح پر بچیوں کے حقوق کی صورتِ حال قابلِ اطمینان نہیں ہے۔ اس دن کو خاص طور پر بیٹیوں کے نام کر کے بیٹیوں میں یہ احساس پیدا کرنا ہے کہ

وہ ان چاہی نہیں ہیں۔ سماج کے ان لوگوں کو، جو بیٹیوں کو بوجھ سمجھتے ہیں، یہ احساس دلا یا جا تا ہے کہ

بیٹیوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ہماری دنیا کے مسائل کے حل میں اپنا کر دار ادا کر سکتی ہیں۔

بچیوں کو بہتر ماحول اور حقوق کے استعمال کا موقع ملے تو وہ حالات کو بدلنے کی امکانی صلاحیت رکھتی ہیں۔

سماج بچیوں کی بہتر نشو نما کے لیے ساز گار ماحول فراہم کر تا ہے تو یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ

ہمارا مستقبل خوش حال ہو گا اور ہم پائید ار ترقی کی سمت بڑھ سکیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جام پور

(وقائع نگار )

بستی چھینہ کے رہائشی یقین محمد کچھیلا نے پولیس کے اعلی ا حکام سے اپیل کی ہے کہ

اسکے تیسری جماعت کے طالب علم معصوم بیٹے کے ساتھ تشدد اور بد فعلی کے نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے

یقین محمد نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا کہ

مورخہ 6 اکتوبر کو اسکا دس گیارہ سالہ بیٹا اللہ بخش جو کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بستی چھینہ میں تیسری جماعت کا طالب علم ہے

سکول سے پڑھ کر واپس آرہا تھا کہ مسمیان رب نواز اور عمر اقوام کچھیلا جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے

نے بہلا پھسلا کر موٹر سائیکل پر سوار کر لیا اور کہا کہ ہم تمہیں گھر چھوڑ دیتے ہیں

مگر وہ اسے ریلوے پھاٹک کے نزدیک کپاس کے کھیت میں لے گئے

اور اسکے زبردستی خلاف وضع غیر فطری فعل کیا مزاحمت پر تشدد بھی کیا

پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی کیونکہ ملزمان با اثر ہیں اور ہم غریب لوگ ہیں

دوسری جانب پولیس تھانہ صدر جام پور نے

مقدمہ نمبر دفعہ 377Bاور 367Aمقدمہ درج کر لیا تھا تاہم ملزمان کی گرفتاری تاحال

عمل میں نہیں لائی گئی

About The Author