دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں ملک کا پہلا انٹرایکٹو سائنس سینٹر قائم

تین منزلوں پر مشتمل اس سینٹر کو مختلف سائنسی موضوعات کے لیے وقف کیا گیا ہے۔

کراچی میں ملک کا پہلا انٹرایکٹو سائنس سینٹر قائم

غیر رسمی طریقوں سے ہٹ کر سائنس کی تعلیم دینے کے لیے ملک کا پہلا سائنس سینٹر داؤد فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔

سینٹر کو ‘دی میگنفی سائنس سینٹر’ کا نام دیا گیا ہے۔

تین منزلوں پر مشتمل اس سینٹر کو مختلف سائنسی موضوعات کے لیے وقف کیا گیا ہے۔

جن میں انسانی جسم، آواز ، روشنی ، فریب نظر ، نقل و حمل، قابل تجدید توانائی سمیت قوت و حرکت جیسے سائنسی موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

طلبہ و طالبات انتہائی دلچسپ طریقے سے ناصرف انسانی اعضا کے بارے میں جان سکتے ہیں بلکہ عملی طور پر تجربات کرکے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تمر یعنی میگروز کے جنگلات کے ماحولیاتی نظام کو بھی سینٹر کا حصہ بنایا گیا ہے۔

صرف یہی نہیں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں بھی سینٹر کا حصہ ہیں ان کھیلوں سے صرف بچے ہی محظوظ نہیں ہونگے بلکہ بڑے بھی اپنا اچھا وقت گزار سکتے ہیں۔

ایم ایس سی کا ہدف سائنسی تصورات اور اصولوں کو بہتر انداز میں سمجھا کر سائنس کو مقبول بنانا اور سینٹر آنے والوں میں تنقیدی سوچ اور

مسائل حل کرنے کی صلاحیت بڑھانا ہے۔

میگنفی سائنس سینٹر میں ‘کراچی محلہ’ بھی بنایا گیا ہے۔ اس محلے میں انتہائی دلچسپی کا پہلو پوشیدہ ہے۔ کھیل کھیل میں کراچی کا عکس دیکھنے کو بھی مل جاتا ہے۔

طلبہ کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے آگہی دینے کے لیے ایک ایمبولنس کا ماڈل بھی یہاں رکھا گیا ہے۔

انسانی دل بھی ڈسپلے کیا گیا ہے جس میں برقی آلات کی مدد جان ڈالی گئی ہے۔ آنے والوں کو یہ دل دھڑکتا دکھائی دیتا ہے۔

اس سینٹر ک عمارت کی کہانی بھی دلچسپ ہے۔ ریلوے روڈ پر قائم یہ عمارت رلی برادرز کی تھی جسے 1888 میں قائم کیا گیا تھا۔

برطانوی راج میں یہاں ویئر ہاؤس موجود تھا۔ داؤد فاؤنڈیشن نے 1969 میں یہ عمارت خریدی۔ جسے 1974 میں ایشین کوآپریشن بینک کو منتقل کردیا گیا۔

داؤد فاؤنڈیشن نے 1976 میں عمارت دوبارہ خرید لی۔

داؤد فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سبرینا داؤد نے بتایا کہ میگنفی سائنس سینٹر ملک میں سائنس کی تعلیم کو سب تک پہنچانے

،

اسے بہتر بنانے اور نئی نسل میں سائنس کی جستجو بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

امتیازی خصوصیت رکھنے والے اس سائنس سینٹر کی تقریب رونمائی سے قبل ہی اس کے دروازے عوام کے لیے کھول دئیے گئے ہیں۔

ابتدائی طور پر سائنس سینٹر میں داخلے کی فیس 8 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

About The Author