لاہور میں چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا
ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد زخمی ہو کر اسپتال جا پہنچے
ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری ایک روڑ سے زائد نقدی اور قیمتی سامان سے محروم
ہو گئے
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم کی سڑسٹھ وارداتیں رپورٹ ہوئیں
شادباغ کے علاقے میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو چل بسی،
مقتولہ کی گیارہ ماہ قبل شادی ہوئی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی
سندر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل جبکہ شوہر کوفائرنگ کر کے زخمی کر دیا
مناواں کے علاقے میں پچاس سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،
کاہنہ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹے کو فائرنگ ک رکے زخمی کر دیا گیا
ویلنشیاء ٹائون میں ایک گھر سے پچاس تولہ سونا چوری کر لیا گیا
مختلف علاقوں سے چور چودہ موٹر سائیکلیں اور دو کاریں لے کر چلتے بنے
پولیس نے دو رکنی منشیات فروش گروہ کو گرفتار کرکے باون کلو چرس برآمد کرلی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،