دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ

انتظامیہ نے کارروائیاں کرتے ہوئے ،، لاروا تلف کر کے نوٹسز جاری کردئیے

لاہور میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

اعدادوشمار کے مطابق تین ماہ میں لاہور کے مختلف علاقوں سے ڈینگی کے پچاس ہزار سے زائد لاروا برآمد ہوئے

انتظامیہ نے کارروائیاں کرتے ہوئے ،، لاروا تلف کر کے نوٹسز جاری کردئیے

ڈیڑھ کروڑ کی آبادی والا شہر لاہور۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں روزانہ سو سے زائد

ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے لگے۔ اینٹی ڈینگی سکواڈ کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ کیسز

گلبرگ اور ڈی ایچ اے میں سامنے آرہے ہیں

لاہور میں سات ہزار سے زائد ڈینگی سرویلنس ٹیمیں روزانہ مختلف علاقوں کی چیکنگ کرنے پر مامور ہیں۔

دس ماہ کے دوران اینٹی ڈینگی سکواڈ نے پندرہ سو سے زائد ایف آئی آرز درج کرکے بیاسی افراد کو گرفتار بھی کیا

ڈاکٹر عمر اعوان۔ فوکل پرسن انسداد ڈینگی مہم (روزانہ سرویلینس جاری ہے پچاس ہزار سے زائد لاروے برآمد ہوئے روزانہ کاروائیاں جاری ہیں)

ڈینگی کے بڑھتے کیسز نے شہریوں کو بھی پریشان کر دیا۔

شہری کہتے ہیں کہ سرویلنس تیز پونی چاہیے اور محکموں کے ساتھ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد ماحول کو بہتر بنائیں

 ابراہیم علی۔ مبارک خان (ہمیں اپنا گھر کود صاف رکھنا چاہئے پانی نہ کھڑا ہونے دیں)

محکمہ صحت نے لاہور کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹرز بھی قائم کردئیے جہاں ڈینگی

مریضوں کو چوبیس گھنٹے سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔

About The Author