پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی تلاش شروع کردی ہے۔
پی سی بی سے وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد بورڈ نے نئے سی ای او کی تلاش
کےلیے مشاورت شروع کی ہے۔
امکان ہے کہ پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو کو وہ تمام مراعات میسر نہ ہوں جو سابقہ
سی ای او کو حاصل تھیں۔
وسیم خان نے گزشتہ دنوں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا،
جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو آئینی عہدہ ہے، پی سی بی کے آئین کے آرٹیکل 8 کی
شق 6 کے مطابق چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر 3 سے 6 ماہ کے اندر اندر تقرری لازمی ہے۔
آئین کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی تقرری سے جڑے معاملات اور مراعات بورڈ آف گورنرز
طے کرے گا اور اس پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ابتدائی مشاورت شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ای او کے عہدے پر بھی کسی کرکٹر کو مقرر کیا جاسکتا ہے، تاہم امکان
ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو کو وہ تمام مراعات حاصل نہ ہوں، جو سابقہ سی ای او کو حاصل رہی ہیں۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی