دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر

صارفین کو تینوں ایپس اور ویب سائٹس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک۔

واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہیں۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو تینوں ایپس اور ویب سائٹس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا

کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاؤن ڈیکٹر کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک سے لوگوں نے سوشل میڈیا ایپس کی بندش

کی شکایات درج کرائی ہیں۔

واٹس ایپ نے اپنی سروس کی بندش سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ

ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ لوگوں کی واٹس ایپ کے استعمال میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

ہم تمام معاملات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے صارفین کو جلد اس بارے میں اپ ڈیٹ کریں گے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز بند ہونے پر ٹرینڈز چل رہے ہیں جب کہ

پیغام رسانی کی ایپ سنگنلز کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

About The Author