مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک کو ہیکرز کی جانب سے ہیک کرلیا گیا

یہ دعویٰ روسی نشریاتی ادارے کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اسلام آباد:

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کو ہیکرز کی جانب سے ہیک کرلیا گیا ہے۔

یہ دعویٰ روسی نشریاتی ادارے کی جانب سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے پوری دنیا میں فیس بک، انسٹا گرام، اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہیں۔

اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ

تیکنیکی خرابی کو دور کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی انتظامیہ کی جانب سے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے اپنے تمام صارفین کی معذرت بھی طلب کی گئی ہے۔

روس کے نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ

فیس بک کے ڈیڑھ ارب صارفین کا ڈیٹا فروخت کے لیے ہیکرز فورم پر پیش کردیا گیا ہے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق جو ڈیٹا فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے

اس میں صارفین کے فون نمبرز، ای میل، لوکیشن اور یوزر آئی ڈیز بھی شامل ہیں۔

روسی ادارے کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کی کسی اور ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کے شیئرز کی قیمت میں 5.7 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے

جس کے نتیجے میں اس کی انتظامیہ کو تقریباً 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو گیا ہے۔

%d bloggers like this: