پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید46افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ
مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 831 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک
ہزار664 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار202 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر
میں 51ہزار796کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 58ہزار697،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار260، پنجاب میں 4 لاکھ 32 ہزار190، اسلام آباد میں
ایک لاکھ 5 ہزار590، بلوچستان میں 32 ہزار943، آزاد کشمیر میں 34 ہزار193 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار329 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں
جہاں 12 ہزار 661 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار414، خیبرپختونخوا 5 ہزار559، اسلام آباد 926، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 349 اور
آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب