دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ ایمن سلیم کی ٹوئٹر پر انٹری

انہوں نےانسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ ٹوئٹر مداحوں سے رابطے میں رہنے اور اپنے تجربات شیئر کرنے کیلئے جوائن کیا۔

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بھی انٹری دے دی۔

انہوں نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پہلی ٹویٹ میں لکھا ہے  ہیلو ٹوئٹر!! لوگ کہتے تھا یہ کبھی نہیں ہوگا ۔

لیکن رکیں یہ میں ہی ہوں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پہلے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ

انہوں نے ٹوئٹر کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے

انہوں نےانسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ ٹوئٹر مداحوں سے رابطے میں رہنے اور اپنے تجربات شیئر کرنے کیلئے جوائن کیا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ ان کا واحد آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اس کے علاوہ ان کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم نے ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی مضبوط اداکاری کا لوہا منوایا۔

About The Author