دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہدائے کربلا کے چہلم کی سکیورٹی، پرائس چیکنگ،

چینی کی سرکاری نرخ پر دستیابی،کورونا ایس او پیز اوردیگر معاملات کا جائزہ لینے کے ساتھ ہدایات جاری کی گئیں۔

کمشنر سارہ اسلم نے رات گئے چہلم کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ چہلم کے تمام روٹس کا مشترکہ معائنہ کیا جائے۔حساس مقامات پر سی سی ٹی وی نصب کرکے مانیٹرنگ کی جائے۔

مجالس اور جلوسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے انفارمیشن نظام مرتب کیا جائے۔

تحصیل،ضلع کنٹرول روم فنکشنل کئے جائیں۔چہلم میں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔

چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

حکومت کی ہدایات پر کنٹرول نرخ پر چینی کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

شہدائے کربلا کا چہلم،کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم پہنچ گئیں۔

آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او عمر سعید،سکیورٹی انچارج محمد عامر اور دیگر موجود تھے۔

پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ضلع بالخصوص شہر کو 400 سے زائد کیمروں سے منسلک کردیا گیا۔

کمشنر سارہ اسلم نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے مختلف شعبوں کا تفصیل سے معائنہ کیا ڈی پی او عمر سعید نے بریفنگ دی۔

کمشنر سارہ اسلم نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کو جرائم کی روک تھام، جدید خطوط پر مقدمات کی تفتیش،مانیٹرنگ اور دیگر متعلقہ معاملات کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا۔

انہوں نے خواتین سے متعلق مقدمات کی سماعت،تفتیش اور متعلقہ معاملات کیلئے خواتین تھانوں، ہیلپ ڈیسک کے قیام اور پنجاب پولیس میں کوٹہ کے تحت خواتین کی

موثر بھرتی کیلئے بھی مہم چلانے کی اہمیت پر زور دیا۔

آر پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ شہدائے کربلا کے چہلم کی سکیورٹی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔

پاک فوج، رینجرز،ایلیٹ، ڈولفن اور دیگر فورسز سکیورٹی کے معاملات دیکھیں گے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے امن و امان کے قیام کیلئے سمارٹ سٹی کوموثر قرار دیا

ڈی پی او عمر سعید نے کہا کہ سمارٹ سٹی کے ذریعے ضلع کی اہم شاہراہوں،عبادتگاہوں،حوالات،ایس ایچ اوز کے کمروں، چیک پوسٹوں اور ناکوں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

ضلع میں چہلم کے پانچ جلوس برآمد ہوں گے جس کیلئے پنجاب پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں چار اکتوبر سے ہفتہ صفائی منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کمشنر سارہ اسلم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔

ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ چار سے نو اکتوبر تک چاروں اضلاع میں صفائی کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنرز ہفتہ صفائی کی تیاریاں شروع کردیں۔خدمت مہم کے تحت صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات بدستور جاری رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنرز تعلیمی اداروں اور دیگر مصروف مقامات پر تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن کریں۔

تعلیمی اداروں کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کے معاملات بھی بہتر کئے جائیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر

مرکزی روٹ کا معائنہ کیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک اور دیگر ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنرنے چہلم کی سکیورٹی،روٹس کی صفائی اور دیگرمعاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے منتظمین اور سکیورٹی فورسز سے ملاقاتیں کیں، روٹس کی صفائی اور دیگر معاملات پر ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

چہلم پر روٹ اور وقت کی پابندی کی جائے۔سکیورٹی کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت نے یکم سے بارہ ربیع الاول تک شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے تحت دس اکتوبر کو گیارہ بجے دن ڈی جی خان آرٹس کونسل میں محفل قرآت، حمد و نعت منعقد ہوگی۔

منتظم محفل ضلعی چیئرمین انسانی حقوق محمد حذیفہ قاسمی نے بتایا کہ بزم حسان اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے بابرکت محفل کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کریں گے۔

محفل میں قاری عبد الباسط، محمد ابوبکر مدنی،عزیز الرحمن شاہ،مولانا شاہد عمران عارفی،انورالحسن شاہ بخاری

قاری آصف رشیدی،پروفیسر حافظ مطیع الرحمان نفیسی،کلیم اللہ،یاسر مشتاق سمیت معروف قراء،حمد و نعت خواں شرکت کریں گے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے ہمیں سنجیدہ کاوشیں کرنا ہوں گی.

ضلع
ڈیرہ غازی خان سے3ڈینگی کیسز کے سامنے آنے پر ہمیں ڈینگی لاروا کی سرویلنس کو مزید موثر بنانا ہوگا،

متاثرہ علاقوں میں اضافی ٹیمیں بھیجی جائیں،ڈی وی آر کمپلین سسٹم کے ایکٹیویٹ ہونے سے انسداد ڈینگی کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی،

تمام محکمے اپنی سرگرمیوں کے فیڈ بیک کو شیئر کریں،آپس میں کوآرڈی نیشن کو بہتر بنایا جائے،بدلتے موسم میں ہمیں ڈینگی مچھر و لاروا پر قابو پانے کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کی بدولت پرفارمینس بہتر کی جائے،کھڑے پانی،تالابوں،کباڑ خانوں،ایئر کولرز اور ٹائر شاپس کی خصوصی پڑتال کی جائے

،شہریوں کو بھی ڈینگی مہم میں شامل کیا جائے۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رابعہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

گزشتہ ماہ ان ڈور88263 اور آؤٹ ڈور 10866سرگرمیاں عمل میں لائی گئیں،تونسہ،بلوچ کالونی گدائی،جھوک اترا اورکوٹ چھٹہ سے 3 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوتا ہے وہاں سرویلنس کے لئے اضافی سٹاف تعینات کیا جاتا ہے

جنہیں باقاعدہ مانیٹر بھی کیا جاتا ہے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کی انسداد ڈینگی بارے سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مخیر حضرات کے تعاون سے40 سکولوں کو سہولیات کے حوالے سے بہتر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے

کمشنر سارہ اسلم نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک دے دیا.

کمشنر نے کہاکہ ہر ضلع میں بنیادی سہولیات سے محروم دس،دس سکولوں کو اپ لفٹ کیا جائیگا.

مخیرحضرات کے تعاون سے سکولوں میں واش رومز،کلاس رومز اور دیگر بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی.

ڈپٹی کمشنرز ایک ہفتہ کے اندر اپنے اضلاع کے بوائز و گرلز سکولوں کی فہرست فراہم کریں اے ڈی پی اور دیگر پراجیکٹ میں شامل ہونے والے

سکولوں کی بھی لسٹ فراہم کی جائے.

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،

ڈی بی اے شہزاد قدیر،سی ای او تعلیم عبدلوحید قیصرانی اور دیگر موجودتھے راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ڈی سی سی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈی سی سی کے قواعد و ضوابط اور دیگر امور کا جائزہ لیاگیا.

کمشنر نے چوک چورہٹہ تا پاکستانی چوک روڈ کی بحالی کی سکیم کے متعلق ہدایات جاری کیں.

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید، ایس ایزوقار الحق،محمد وقار،شیخ اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ

ڈائریکٹر محمد عدیل،ایکسیئن ہائی ویز امجد خان،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر شریک تھے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 20نئے کالجز قائم ہوں گے. راجن پو رکے چار اداروں میں بی ایس کیلئے اضافی کلاس رومز تعمیر ہوں گے. 30ستمبر کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے

والوں کے کالجز میں داخلے پر پابندی ہو گی. یہ باتکمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے کالجز اور سکولز سے متعلق بریفنگ کے دوران کہی.

کمشنر نے سکولز اور کالجز میں ترقیوں کے کیسز بروقت مکمل کرانے کی ہدایات جاری کردیں.

کمشنرنے کہاکہ تعلیمی اداروں میں آسامیوں پر بھرتی کا عمل تیز کیا جائے،سکول اور کالجز کے اساتذہ اور سٹاف کی سوفیصد ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے،

کالجز کے تمام سٹوڈنٹس کی ویکسی نیشن مکمل کی جائے15 سال بعد 12 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے.

کمشنر نے کہاکہ کورونا وباء کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا بڑا ہرج ہوگیا۔

اب علم پر فوکس کرناہو گا.اجلاس میں ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ثناء اللہ سہرانی،ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فیاض احمد،سی ای او تعلیم

عبدالوحید قیصرانی،ڈی ای او نصراللہ لغاری،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر نے شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے قومی شاہراہوں کی خستہ حالی کا نوٹس لے لیا. کمشنر کی دعوت پر جنرل منیجر این ایچ اے جنوبی پنجاب حافظ احمد بخش نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

اور کمشنر آفس میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر بھی موجودتھے.

کمشنر سارہ اسلم نے این ایچ اے روڈز کی بروقت مرمت و بحالی کے امور پر گفتگو کی انہوں نے ڈی جی خان تا تونسہ روڈ کی مرمت میں سست روی کا بھی نوٹس لیا

کمشنر سارہ اسلم نے این ایچ اے روڈ کی بروقت مرمت و بحالی کی ہدایات جاری کردیں کمشنر نے ڈیرہ غازی خان مانہ احمدانی تا رمک انڈس ہائی وے،

این 55،غازیگھاٹ تا بواٹہ این 70،غازیگھاٹ تا بہاولپور چوک این-70، لیہ،مظفر گڑھ میانوالی روڈ این 135 اورراجنپور ہیر پیر تا انڈس ہائی وے کی جلد بحالی کی

ہدایات جاری کیں جس پر جنرل منیجر این ایچ اے نے روڈز کی جلد بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی زیر صدارت ماں،بچے کی صحت اور مناسب وقفہ بارے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و کیمونٹی ڈویلپمنٹ ملک محمد رمضان،

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری،حافظ حبیب اللہ نمائندہ خطیب اوقاف نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ

بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے جو ہمارے وسائل کو ہڑپ کر رہی
5
ہے،محکمہ بہبود آبادی ماں و بچے کی صحت اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے.

آئمہ مساجد و خطباء اس بارے میں محکمہ بہبود آبادی کے پیغام کو شہریوں تک ضرور پہنچائیں،انہوں نے کہا کہ

محکمہ بہبود آبادی نے گزشتہ سال 65 آئمہ و خطباء کو آبادی میں مناسب وقفہ کے پیغام کو پہچانے کے لئے منتخب کیا جو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں

۔اجلاس میں مزید65 آئمہ و خطباء کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید کی زیر صدارت میپکو کو سرکاری محکموں کے واجبات کی ادائیگی بارے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا.

اجلاس میں چیف آفیسرز میونسپل و تحصیل کونسلزاور ایکسیئن میپکو نے شرکت کی.

اجلاس میں سرکاری محکموں کے 104کنکشنز کے واجبات کی ادائیگی کے معاملات زیر بحث لائے گئے.

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

سرکاری واجبات کی بروقت ادائیگی ہماری ترجیح ہونی چاہیئے جن میونسپل اداروں نے اپنے واجبات ادا نہیں کیے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ

جلد از جلد میپکو کو ان کی ادائیگی یقینی بنائی جاسکے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان پولیس کی بڑی کارروائی تھانہ صدر کی حدود میں موٹر سائیکل ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں

ملوث چار گینگ گرفتار ملزمان سے 18 عدد موٹر سائیکل اور ریکوری کی مد میں 5لاکھ 20 ہزار روپے ریکور۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ہی سٹی ریحان الرسول نے میڈیا کو بتایا کہ

بالی مستوئی گینگ میں سے 1 اقبال ولد غلام فرید 2 ساجد ولد غلام فرید 3 شاہد ولد اقبال ، الطافی ڈڈا گینگ میں

سے 1 الطاف ولد عبدالمجید2 اختر ولد غلام حسین3 راشد ولد محمد بخش،

ملتانی گینگ میں سے 1 رفیق ولد صدیق2 احمد ولد کالو3 محبوب، عبداللہ گورمانی گینگ

میں سے1 عبداللہ ولد ناصر 2 فاروق3 حضور ولد صدیق سمیت تمام گینگ کے 12 اراکین

کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

چاروں گینگ سے 18 موٹر سائیکلیں 5 لاکھ اور 20 ہزار روپے ریکوری کی مد میں برآمد کر کے ملزمان سے کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد کر لئے۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ ریکور ہونے والے موٹر سائیکل اور رقم جو ان گینگز نے

موٹر سائیکل ہائے بیچ دی تھیں وہ بھی ریکور کر کے مالکان کے حوالے کر دیے ہیں۔

ڈکیت و چور گینگز کو گرفتار کرنا کرم الہی ایس ایچ او تھانہ صدر

اور انکی ٹیم کی اچھی کارکردگی ہے اور میں انہیں شاباش دیتا ہوں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او عمر سعید ملک نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے امام بارگاہ حیدریہ کا وزٹ کیا

دوران وزٹ ڈی پی او نے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو بھی چیک کیا۔

مجالس پر تھری لئیرز میں سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی پی او

مجالس و جلوس کے پروگرامز کو کیمروں سے بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

مجالس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ چہلم کے دوران کرونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی جائے۔ ڈی پی او

حکومت کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔

About The Author