دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقہ انتخاب کے مزید چھ دیہات کو بجلی سے روشن کردیا۔

ان کے دور حکومت میں ابتک این اے 191 کے 61 دیہاتوں کو بجلی کی سہولت فراہم کردی گئی۔

وزیر مملکت نے اسی علاقہ کی شخصیات سے افتتاح کی نقاب کشائی کراکے نئی روایت قائم

کردی
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے گزشتہ روز پائیگاہ اور معموری میں ایک ہی دن چھ بستیوں بستی نواں میرن،رمضان کھوسہ،بستی ماہی کھوسہ،

بستی دادے والہ،بستی منظور جلاآنڑی میں بجلی کی فراہمی کے منصبوں کا افتتاح کیا،

تقریبات میں اخوند ہمایوں رضا خان اور این اے 191 کے مقدم سردار فاروق خان علیانی، ملک رمضان جڑھ، ملک غلام حیدر، ملک محبوب ثاقب،

سردار علی اکبر خان علیانی، حاجی بلال خان سکھانی، شاہ زین بغلانی، بشر وڈانی، رفیق خان سکھانی، لعل صدقانی، حاجی یقین محمد اور دیگر ہمراہ تھے۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے۔

گزشتہ ادوار حکومت میں پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا اور عوام تاریکی میں ڈوبی رہی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی زیر قیادت پنجاب میں پسماندہ علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ این اے 191 کے 61 سے زائد دیہاتوں کو بجلی سے روشن کردیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے سبزی منڈی میں نیلامی نہ کرانے والے پھڑیے کو موقع پر گرفتار کرا دیا.

مالک کی بجائے کاروبار کرانے پر دو تھڑوں کے کاغذات منسوخ کرا دیئے. مالکان کو وضاحت کیلئے اپنے آفس طلب کر لیا.

گرانفروشی اور سرکاری نرخ سے ایک روپیہ زائد وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی.

ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری نرخ پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے.

انہوں نے یہ احکامات سرور والی میں سبزی منڈی کے معائنہ کے دوران جاری کیے. اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن،

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگرہمراہ تھے.

ڈپٹی کمشنر نے سرکاری نرخ لے کر پھڑیوں اور
خریداری کرنے والوں سے آلو ٹماٹر سمیت دیگر پھل اور سبزیوں کے نرخ معلوم کیے.

زائد نرخ کی وصولی پر کارروائی کے

احکامات جاری کیے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت کی طرف سے نرخ متعین ہونے پر زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی.

مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پھل سبزیوں کے نرخ متعین کر کے عملدرآمد کرائے.

نرخنامے نمایاں جگہوں پر اویزاں ہونے چاہئیں. نیلامی کے عمل کو مکمل کرنے کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں ڈیجیٹل گرداوری کیلئے محکمہ ریونیو کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں. ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے دیہی علاقوں میں جا کر فصلوں کی ڈیجیٹل گرداوری کے

عمل کا جائزہ لیا اور اپنی موجودگی میں ڈیجیٹل گرداوری کرا ئی. اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن، تحصیلدار مہر شمعون اوردیگر موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع کے تمام مواضعات میں ڈیجیٹل گرداوری کا عمل پندرہ نومبر سے قبل مکمل کیاجائے

جس کیلئے متعلقہ پٹواری فیلڈ میں رہے اور اہداف کے بروقت حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل استعمال میں لائے جائیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ڈیجیٹل گرداوری جاری ہے اس سے جعلسازی، دھوکہ دہی اور دیگر منفی عوامل سے زمیندار محفوظ رہ سکیں گے.

حکومت کی ہدایت پر ڈیجیٹل گرداوری کے ساتھ ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، آن لائن ریکارڈ اوردیگر جدید مراحل سے ریکارڈ کے تحفظ اور بروقت رسائی

ممکن بنائی جاسکے گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے خود فیلڈ میں متحرک ہو گئے.

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن کے ساتھ مارکیٹوں کا دورہ کیا. بلاک سات میں دکانداروں سے ملاقات کی.

سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرانے کے ساتھ چینی، گھی اور دیگر اشیاء کا معیار چیک کیا.

دکانداروں کے مسائل بھی دریافت کیے اور سرکاری نرخ پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں.

انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر ضلع کی حدود میں پرائس کنٹرول ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ

وہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں اور گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزی او رملاوٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاون کیا جائے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کسی کا معاشی استحصال نہیں ہو نے دیا جائے گا. دکاندار منافع جائز رکھیں. ناپ تول میں کمی نہ کی جائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

پچیسویں توحیدوسنت کانفرنس جمعرات سات اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان کے علاقے

بستی دھارووالا موضع ہزارہ میں بعد نماز ظہر منعقد ہوگی

جس سے علامہ قاری عصمت اللہ خان ملتانی،قاری عبدالودود فاضل پوری اور

دیگر خطاب کریں گے

منتظم کانفرنس حافظ غلام قادر جتوئی نے تمام اہل اسلام سے شرکت کی اپیل کی ہے

مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے حافظ غلام قادر جتوئی

سے 03448535229 اور 03313015378 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

About The Author