دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماہرہ خان کے فولورز کی تعداد 80 لاکھ ہو گئی

اداکارہ ماہرہ خان کامن ویلتھ ممالک کی جوائن دی کورس مہم کا حصہ ہیں

 پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کے ویسے دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں

مگر اب انسٹا پر بھی ان کے فولورز کی تعداد 80 لاکھ ہو گئی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ اسے سماجی کاموں، خواتین پر ہونے والے مظالم اور دیگر کئی مسائل پر آواز بلند کرنے کے لیے

بھی استعمال کرتی ہیں۔

ماہرہ کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر خوب چھائی رہتی ہیں۔

چند روز قبل ہی ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کے خلاف عالمی مہم کامن ویلتھ کا حصہ بن گئی ہیں۔

جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل اکاونٹ سے کیا۔

ماہرہ خان نے ایک اور پوسٹ پر لکھا کہ آئیں خاموشی کے اس کلچر کو توڑ ڈالیں

جو ایک عرصے سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے سے روکتا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان کامن ویلتھ ممالک کی جوائن دی کورس مہم کا حصہ ہیں۔

اس مہم میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے شوبز ستاروں سمیت کھلاڑی اور دیگر سوشل میڈیا پر اثر رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔

ماہرہ خان اس وقت  ڈرامہ سیریل “ہم کہاں کہ سچے تھے” میں کبری خان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔

اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔

مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولورز ہونے والی اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے اس وقت 10 ملین سے زائد فولورز ہیں

جبکہ 9.1 ملین فولورز کے ساتھ ایمن خان کا دوسرا نمبر ہے،

About The Author