دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ملازم پیشہ خواتین کے لئے ”ڈے کئیر سنٹرز“ بنائے جا رہے ہیں۔

خواتین کا تحفظ اور ان کے حقوق کیپاسداری اولین ترجیح ہے۔

یہ باتیں صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ پنجاب آشیفہ ریاض فتیا نہ نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس راجن پور میں ”ڈے کئیر سنٹرز“ کے حوالے سے منعقدہ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ پنجاب عنبرین رضا کا کہنا تھا کہ خواتین کی سرکاری ملازمت کے لئے حکومت پنجاب نے مخصوص کوٹہ مقرر کیا ہوا ہے۔

ڈے کیئر سینٹرز کے قیام سے خواتین کو فرائض منصبی انجام دینے میں آسانی ہوگی۔ڈے کیئر سینٹرز پر خواتین کے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے آیا تعینات کی جائے گی۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈے کئیر سنٹر زپر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے

بچوں کو سنبھالنے کے لئے آیا تعینات کی جائے گی

اور بچوںکے لئے سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ڈے کیئر سینٹرز کے حوالے سے مناسب جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر کو”ڈے کئیر سنٹرز“ بارے مکمل بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ویلفیئر تہمینہ دلشاد

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری،چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم اور صحت شریک ہوئے۔

About The Author