دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرکٹ ٹیموں کےدوروں کی منسوخی ،پی ٹی وی کو کروڑوں کانقصان

دونوں بورڈز کی جانب سے فیصلے میں اچانک تبدیلی سے نہ پاکستان کی ساکھ خراب ہوئی بلکہ مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیموں کےدوروں کی منسوخی سے سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلیوژن کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی وی کومالی نقصان ہوا دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلا سےمشورہ کریں گے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین الاقوامی لابی مصروف عمل ہے۔ ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، یہ غلط فہمی دور کر لیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈز نے پاکستان میں کھیلنے سے اچانک انکار کر دیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کا بھی دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچز13 اور14 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے۔

تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کے دورے پر بھی سوالیہ نشانات ثبت ہو گئے تھے۔

دونوں بورڈز کی جانب سے فیصلے میں اچانک تبدیلی سے نہ پاکستان کی ساکھ خراب ہوئی بلکہ مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

کرکٹ ٹیمز کے دورے سیکیورٹی کی وجہ سے یکطرفہ طور پر منسوخ کیے گئے۔ اس فیصلے پر دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں نے ناصرف افسوس کا اظہار کیا بلکہ پاکستان کو محفوظ ملک بھی قرار دیا۔

About The Author