دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عاطف اسلم 10 سال بعد ماہرہ خان کیساتھ نظر آئیں گے

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان 10 سال بعد ساتھ نظر آئیں گے

اسلام آباد

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان 10 سال بعد ساتھ نظر آئیں گے۔

عاطف اسلم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنے والے گانے اجنبی کا پوسٹر شیئر کر دیا۔

پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کے اس نئے گانے میں اُن کے ہمراہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود ہیں۔

جس میں انہوں ںے لکھا ہے کہ 10 سال بعد وہ اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اپنے گانے میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کے جلد ریلیز ہونے والے نئے گانے “اجنبی” میں معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی ان کے ہمراہ نظر آئیں گی۔

ماہرہ خان اور عاطف اسلم کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے مداح کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں اور وہ بے صبری سے اس نئے گانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس سے قبل عاطف اسلم نے انسٹا گرام پر اپنے آنے والے نئے گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا جسے ایک دن میں 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ یہ ٹیزر میرے مداحوں کے لیے ویک اینڈ کا تحفہ ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم بول سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

ہدایت کار شعیب منصور کی 2011 میں بنائی گئی اس فلم میں ماہرہ خان نے گلوکار اور

اداکار عاطف اسلم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا ، فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا تھا۔

About The Author