جنوری 9, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں کرونا وائرس سے 19 افراد جاں بحق

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد پر آ گئی، حیدر آباد میں شرح 10 فیصد ہو گئی

ملک بھر کی طرح صوبۂ سندھ میں بھی کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں کمی آ رہی ہے۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 19 افراد انتقال کر گئے۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد پر آ گئی، حیدر آباد میں شرح 10 فیصد ہو گئی، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ شرح ڈھائی فیصد رہی۔

محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہاں اس دوران 4 ہزار31 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 283 مثبت آئے۔

حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہاں اس دوران 869 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 86 مثبت آئے۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 47 فیصد رہی۔

ان اضلاع میں اس دوران 11 ہزار 377 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے،

جن میں سے 281 مثبت آئے۔

سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 51 ہزار 448 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 289 ہو گئیں۔

About The Author