دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 63 افراد جاں بحق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار 512 کیسز سامنے آئے ہیں

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 512 کیسز سامنے آئے ہیں

مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 610 مریض شفایاب ہو گئے

جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 135 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے

کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 64 ہزار 564 مریض زیرِ علاج ہیں

جن میں سے 5 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

جبکہ 11 لاکھ 29 ہزار 562 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 77 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 87 لاکھ 97 ہزار 433 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 45 ہزار 923 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی

اب تک کُل 7 کروڑ 21 لاکھ 57 ہزار 481 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 85 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 49 ہزار 349 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 243 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 20 ہزار 615 مریض پورٹ ہوئے ہیں

جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 365 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 738 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 374 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 923 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 899 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 682 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 728 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 722 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 344 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 232 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

About The Author