دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

نامور شاعر،ادیب،دانشور اور ڈویژنل پبلک سکول ڈیرہ غازی خان کے پرنسپل میجر(ر)اعظم کمال نے کہا ھے کہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں ڈی جی خان آرٹس کونسل کی خدمات مثالی ھیں۔انہوں نے یہ بات پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈی جی خان کے

زیر اہتمام نامور بلوچی شعرا سید خان بزدار اور محمد ابراھیم کے اعزاز میں منعقدہ شعری نشست میں اپنے بطور صدارتی خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ادبی تقریبات کے انعقاد میں ڈی جی خان آرٹس کونسل کی کارکردگی بہترین ھے

اس پلیٹ فارم سے ڈی جی خان آرٹس کونسل نے نوجوان نسل میں آرٹ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلٸے ادبی ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرکے انہیں اظہار و بیان کے

مواقع فراھم کئے ہیں جس کی روشن مثال2021۔20 کی ٹیلنٹ ہنٹ ایکٹویٹی ہے جس میں ڈویژن بھر کے نوجوانوں نے موسیقی،ادب،مصوری اور کرافٹ کے شعبوں میں اپنی فنی اور تخلیقی مہارت کے جوھر دکھاۓ۔

ڈاٸریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے وژن کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ثقافتی سرگرمیوں کے

فروغ اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام اقدامات کئے جارھے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب خطے کی ثقافت کو فروغ دینے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،

تونسہ میں آرٹس کونسل کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں ڈی جی خان آرٹس کونسل کی خدمات پہلے دن سے نمایاں ہیں اور ادبی ثقافتی تقریبات کے حوالے سے خطے کی تمام زبانوں’ادب اور ثقافت کو فروغ دینے میں

ڈی جی خان آرٹس کونسل نے اھم کردار ادا کیا ھے۔انہوں نے کہا کہ آٸندہ بھی خطے کی ثقافت اور ادب کو پروان چڑھانے اور ترقی دینے کے لئے ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تقریبات کے

پروگرام ترتیب دیٸے جارہے ہیں۔ڈپٹی ڈاٸریکٹر نعیم اللہ طفیل نے کہا کہ ڈی جی خان آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں شہر بھر کے گورنمنٹ اور نجی تعلیمی اداروں کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں

جبکہ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر اب کونسل کے ہال میں نیا کارپٹ اور جدید طرز کی نٸی کرسیاں لگاٸی جارہی ہیں

جس کے بعد ڈی جی خان آرٹس کونسل شہر کا اہم علمی’ادبی اور ثقافتی مرکز بن جاٸیگا، انہوں نے کہا کہ

ڈی جی آرٹس کونسل میں وی آٸی پی روم،کیفے ٹیریا،کرافٹ ہٹی اور گارڈ روم کی تعمیر اسی مالی سال میں مکمل ہو جاٸیگی جبکہ

چھوٹی ادبی ثقافتی تقریبات کے لٸے کونسل کے چھوٹے ہال کی تزٸین و آراٸش بھی اسی سال مکمل ھو جاٸیگی۔اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر ڈی جی خان آرٹس کونسل فضل کریم نے کہا کہ

گزشتہ تین برس کے دوران آرٹس کونسل میں موسیقی،ادب،
ڈرامہ اور مصوری کے بےشمار پروگرام منعقد کرائے گئے ہیں جس سے فنکاروں کو تخلیقی اور فنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آنے کے ساتھ ساتھ شہر کے

لوگوں کو بھی بہترین فیملی پروگرام دیکھنے کے مواقع میسر آئے ہیں۔اس موقع پر صاحب شام سید خان بزدار،محمد ابراھیم،صدر تقریب میجر(ر)اعظم کمال

سلیم قیصر،یسین بلوچ اور محمد اکمل نے اپنا بلوچی،اردو اور سراٸیکی کلام سنایا جسے بے حد پسند کیا گیا۔تقریب کی نظامت کے فراٸض قاسم جمال نے انجام دیٸے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول ڈیرہ غازی خان میجر (ر) اعظم کمال نے کہا ہے کہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں ڈی جی خان آرٹس کونسل کی خدمات مثالی ہیں۔

انہوں نے یہ بات پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈی جی خان کے زیر اہتمام نامور بلوچی شعرا سید خان بزدار اور محمد ابراہیم کے اعزاز میں منعقدہ شعری نشست میں اپنے بطور صدارتی خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ادبی تقریبات کے انعقاد میں ڈی جی خان آرٹس کونسل کی کارکردگی بہترین ہے،اس پلیٹ فارم سے ڈی جی خان آرٹس کونسل نے نوجوان نسل میں آرٹ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ادبی ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرکے

انہیں اظہار و بیان کے مواقع فراہم کئے ہیں جس کی روشن مثال2020-21 کی ٹیلنٹ ہنٹ ایکٹویٹی ہے جس میں ڈویژن بھر کے نوجوانوں نے موسیقی، ادب،مصوری اور کرافٹ کے شعبوں میں اپنی فنی اور تخلیقی مہارت کے جوہردکھائے

ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے وژن کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب خطے کی ثقافت کو فروغ دینے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،تونسہ میں آرٹس کونسل کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں ڈی جی خان آرٹس کونسل کی خدمات پہلے دن سے نمایاں ہیں

اور ادبی ثقافتی تقریبات کے حوالے سے خطے کی تمام زبانوں ‘ادب اور ثقافت کو فروغ دینے میں ڈی جی خان آرٹس کونسل نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی خطے کی ثقافت اور ادب کو پروان چڑھانے اور ترقی دینے کے لئے ڈی جی خان آرٹس کونسل کے

زیر اہتمام تقریبات کے پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل نے کہا کہ ڈی جی خان آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں شہر بھر کے گورنمنٹ اور

نجی تعلیمی اداروں کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں جبکہ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر اب کونسل کے ہال میں نیا کارپٹ اور جدید طرز کی نئی کرسیاں لگائی جارہی ہیں

جس کے بعد ڈی جی خان آرٹس کونسل شہر کا اہم علمی،ادبی اور ثقافتی مرکز بن جائیگا، انہوں نے کہا کہ ڈی جی آرٹس کونسل میں وی آئی پی روم،کیفے ٹیریا،کرافٹ ہٹی اور گارڈ روم کی تعمیر اسی مالی سال میں مکمل ہو جائیگی جبکہ چھوٹی ادبی ثقافتی تقریبات کے لئے

کونسل کے چھوٹے ہال کی تزئین و آرائش بھی اسی سال مکمل ہو جائے گی ۔اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر ڈی جی خان آرٹس کونسل فضل کریم نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران آرٹس کونسل میں موسیقی،

ادب،ڈرامہ اور مصوری کے متعدد پروگرام منعقد کرائے گئے ہیں جس سے فنکاروں کو تخلیقی اور فنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آنے کے ساتھ ساتھ شہر کے

لوگوں کو بھی بہترین فیملی پروگرام دیکھنے کے مواقع میسر آئے ہیں۔اس موقع پر صاحب شام سید خان بزدار،محمد ابراہیم،صدر تقریب میجر(ر)اعظم کمال،سلیم قیصر،

یسین بلوچ اور محمد اکمل نے اپنا بلوچی،اردو اور سرائیکی کلام سنایا جسے بے حد پسند کیا گیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض قاسم جمال نے انجام دیئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں محکمہ انہار اور کچھی کینال کا 100 ایکڑ سرکاری رقبہ قبضہ مافیا سے واگزارکرا لیاگیا.

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے گزشتہ روز آپریشن کی نگرانی کی اور پچیس کروڑ روپے مالیت کا سرکاری رقبہ واگزارکرانے کے ساتھ نہری پانی چوری کیلئے لگائے گئے

چھ غیر قانونی پمپ سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے لیاگیا.

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری آر ٹی اے ڈیرہ غازیخان ثناء اللہ ریاض نے بس اور ویگن سٹینڈز کا دورہ کیا. کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ میں

سی این جی / ایل پی جی سلنڈر اوردیگر معاملات چیک کیے. انہوں نے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے

سیکرٹری آر ٹی اے نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور سٹینڈ زمیں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے.

خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ سول ڈیفنس نے آتشزدگی روکنے اور انسانی جان ومال کے تحفظ کیلئے آگاہی لیکچر اور تربیت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے.

ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد ربنواز اورانسٹرکٹر عمران مہدی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جھوک اترا،

ڈی جی گرائمر سکول کے طلبہ اساتذہ، عظیم ہسپتال بلخ سرور سٹی کے سٹاف، چلتن ایل پی جی پلانٹ، لودھی پٹرول پمپ، آصف نواز کوریہ پٹرولیم سروس،

شہانی فلنگ سٹیشن، گورمانی پٹرول پمپ، شاہد لطیف پٹرولیم سروس کے ورکرز کو سول ڈیفنس، فائر فائٹنگ سے متعلق آگاہی دی.

اس موقع پر آتشزدگی روکنے کیلئے آلات کے استعمال کی عملی تربیت بھی دی گئی. محمد ربنوازاور عمران مہدی نے کہاکہ

تمام سرکاری و صنعتی ادارے فائر فائٹنگ کے انتظامات مکمل کریں.

حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے ادارے اور کاروباری مراکز سربمہر کیے جاسکتے ہیں.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ و کنوینر پرنٹ میڈیا جنوبی پنجاب رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ

حکومت پنجاب 17ستمبر کو مریضوں کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر مراکز صحت میں بہترین طبی
3
سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے. انہوں نے بتایاکہ آج کے دن کا مقصد مریضوں کی حفاظت، ان کی صحت کی دیکھ بھال کے بہتر عمل سے مریضوں کو

ممکنہ نقصان سے بچانے کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے. ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیں.

انہوں نے بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق روزانہ 810خواتین حمل اور بچے کی پیدائش کے دوران لقمہ اجل بن جاتی ہیں

بہتر انتظام سے شرح اموات کو کم کیا جاسکتا ہے. اسی طرح پانچ سال سے کم عمر کے 6700نومولود کے علاوہ 20لاکھ بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں. کورونا کی وباء نے اس مسئلہ کو مزید پیچیدہ کر دیاہے.

محفوظ زچگی او رنومولود کی نگرانی کیلئے مہم ضروری ہے. صحت کی سہولیات فراہم کر کے شرح اموات کو کم کیا جاسکتاہے.

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے خصوصی فوکس کر رہے ہیں.

جدید آلات اور مشینری فراہم کرنے کے ساتھ مراکز صحت کو اپ گریڈبھی کیا جارہاہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو احمد حسن رانجھا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن،

اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف،محمد اسد چانڈیہ،رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

مشیر وزیر اعلی نے غازی یونیورسٹی کی حدود میں مقامی آبادی کو راستہ دینے کیلئے ریونیو ریکارڈ دیکھ کر ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا

بھٹہ کالونی،بلاک 33 اور دیگر علاقوں میں صفائی،سیوریج اور دیگر معاملات دیکھے گئے مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے

ای خدمت مرکز کے ملحقہ علاقہ میں کام کرنے والے صفائی عملہ کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعامات بھی دیئے۔

مشیر وزیر اعلی اور ڈپٹی کمشنر سے اہل علاقہ نے بھی ملاقات کی اور مسائل بیان کئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہمانصیب کی ہدایت پر ریجنل انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے

اپنی موبائل ٹیم کے ساتھ کلاسک ھنڈا شوروم شاہ صدر دین ضلع ڈیرہ غازی خان پر روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے

سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ھنڈا موٹر سائیکل شوروم کے چیف ایگزیکٹو محمد شریف اور عملہ نے شرکت کی اس دوران محمودالحسن گجر نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ

ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیا جائے انہوں نے کہا کہ کم سن بچوں کا گاڑی چلانا قانونا جرم ہے

والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کے لئے نہ دیں سیمینار کے دوران روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین، لین و لائن، روڑ مارکنگ، پی ایچ پی ہیلپ لائن

نمبر 1124 اور کورونا ایس او پیز، ہیلمٹ اور بیک ویو مررر کی افادیت اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی دی گئی

اس موقع پر معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے

پولیس حراست سے فرار ہونے والے ملزم حق نواز کو 48 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرنے پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے

ڈیرہ غازیخان پولیس کے سپیشل ٹیموں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق حق نواز ولد غلام محمد قوم ہتوانی سکنہ کالا جیل میں کئی سنگین مقدمات میں قید تھا جسکو پیشی عدالت کے لئے لایا گیا

تو ملزم پولیس حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیمیں بنا دی تھی۔

سپیشل ٹیمیوں کی دن رات محنت ، بہترین کاوشوں اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے فرار ہونے والا ملزم حق نواز کو 48 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاری عمل میں لانے پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سہراتے ہوۓ ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے سرٹیفکیٹ اور نقد انعام 01 لاکھ روپے سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ ایسے محنتی پولیس افسران پنجاب پولیس کے لیے قابل فخر ہیں

اور بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔

About The Author