دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عائزہ خان کا منفرد انداز

اداکارہ عائزہ خان کا ایک اور منفرد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا ایک اور منفرد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئرکیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے

اور صرف چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد کی جانب سے تصاویر کو پسند کیا گیا ہے۔

عائزہ خان کئی عرصے سے اپنے برائیڈل شوٹ کی تصاویر لگا رہی ہیں

لیکن اس بار انہوں نے ایک منفرد فوٹوشوٹ کرایا ہے، جس میں وہ ایک الگ اور بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں،

ان کا یہ لک بھی مداحوں کو بھا گیا ہے جبکہ اداکارہ کی تصاویر پر تعریفی کامنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

حال ہی میں منفرد کرداروں سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی عائزہ خان نے

انسٹاگرام پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔

About The Author